The Dawn News - Pakistan - Punjab

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کرے گی
راولپنڈی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اس اے) کی جانب سے فلائٹ آپریشن کی منظوری کے بعد برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی سی اے اے نے ورجن اٹلانٹک کی جانب سے 2 دسمبر کو کی گئی درخواست کے جواب میں فلائٹ آپریشن کے آغاز کی اجازت دی۔

ورجن اٹلانٹک اسلام آباد اور لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر رہی ہے اور ایئرلائن دونوں شہروں کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں جاری رکھنے کے لیے ایئربس اے 332 کا استعمال کرے گی۔

مزید پڑھیں: برطانوی ایئرلائنز کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

پی سی اے اے کی جانب سے منظور شدہ شیڈول کے مطابق  13 دسمبر کو پہلی مسافر پرواز وی ایس 365 لندن سے اڑان بھرے گی اور 14 دسمبر کی صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

ایئرلائن لندن اور لاہور کے درمیان 4 ہفتہ وار پروازیں چلائی جائیں گی اور لندن اور اسلام آباد کے درمیان 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

مزید یہ کہ پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے قبل ورجن اٹلانٹک 7 دسمبر کو برطانیہ سے پاکستان کے لیے ایک کارگو پرواز وی ایس 364 چلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

ایئرلائن کی جانب سے مانچسٹر سے لندن کے لیے پروازوں کو آپریٹ کرنے کی مبینہ طور پر اجازت مانگی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ایئرلائن نے اس سے قبل برطانیہ سے پاکستان کے لیے 3 روٹس کا اعلان کیا تھا جس میں لندن سے لاہور، لندن سے اسلام آباد اور مانچسٹر سے اسلام آباد شامل تھے۔

اسی سلسلے میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور لندن کے درمیان براہ راست پروازوں کے لیے ایئرلائن کو منظوری دی تھی۔