The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزارت دفاع کو سینئر عسکری افسران کی آمدنی، اثاثوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے وزارت دفاع کو آگاہ کیا ہے کہ مسلح فورسز کے افسران کی آمدنی، انکم ٹیکس، اثاثوں، مراعات، ریٹائرمنٹ کے بعد کے فوائد اور الاٹ کیے جانے والے پلاٹس سے متعلق معلومات حساس نہیں بلکہ عوامی معلومات ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمیشن کی جانب سے وومن ایکشن فورم (ڈبلیو اے ایف) کے ایکٹوسٹ اور کچھ متعلقہ شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی 34 اپیلوں پر فیصلہ کرتے ہوئے وزرات دفاع کو یہ گائڈلائنز جاری کی گئیں۔

ان اپیلوں میں وزارت دفاع سے مذکورہ بالا معلومات طلب کی گئی تھیں تاہم اس حوالے سے اعداد و شمار فراہم کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں معلومات تک رسائی آپ کا حق ہے؟

وزارت دفاع کو معلومات کے لیے جنہوں نے درخواستیں بھیجی تھیں ان میں انیس ہارون، ہلدہ سعید، نگہت سعید خان، ڈاکٹر عبدالحمید نیر، نائیلہ ناز، عظمیٰ نورانی، میمونہ رؤف خان، نسرین اظہر، نسرین ایل صدیقی، ربینہ سیگل، ماریا راشد، کوثر ایس خان، نازش بروہی اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

ان درخواست گزاروں نے انفارمیشن کمشنر کے دفتر میں مذکورہ معلومات کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وزارت دفاع کو بتایا کہ یہ نامزد ’پبلک انفارمیشن آفیسر‘ کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی جانب سے معلومات تک رسائی کے قوانین 2019 کے رول 3 کے تحت دائر کی گئی درخواستوں پر جواب دے۔

انفارمیشن کمیشن کے دفتر کی جانب سے وزارت دفاع کو یہ ہدایت دی گئی کہ وہ درخواست گزاروں کی جانب سے مانگی گئی معلومات 10 کام کے دنوں میں فراہم کرے، ساتھ ہی خبردار کیا کہ عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ افسر پر جرمانہ کیا جائے گا۔

پی آئی سی کے فیصلے میں کہا گیا کہ اگر کسی ایسے افسر جس کی معاونت نامزد افسر کو درکار تھی اس کی طرف سے عدم تعاون یا تاخیری ردعمل کے نتیجے میں تاخیر ہوتی ہے یا کوئی اور شکایت آتی ہے تو معلومات تک رسائی کے ایکٹ کے تحت جرمانہ نافذ کرنے کے مقصد کے لیے متعلقہ سیکریٹری کی منظوری کے بعد اس افسر کو نامزد افسر تصور کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈبلیو اے ایف نے پی آئی سی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ وزارت دفاع کو بھیجی گئی پہلی درخواستوں میں فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرلز، میجر جنرلز اور بریگیڈیئرز، ایئرفورس کے ایئرچیف مارشل، ایئر مارشلز، ایئر وائس مارشلز اور کموڈورز اور نیوی کے ایڈمرل، وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل اور کموڈورز سے متعلق معلومات مانگی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’معلومات تک رسائی‘ کا قانون بے سہارا لوگوں کی آخری اُمید؟

بیان میں کہا گیا کہ ’جب وزارت دفاع سے کوئی (مثبت) جواب نہیں آیا تو درخواست گزاروں نے پی آئی سی سے رجوع کیا‘۔

ڈبلیو اے ایف کے مطابق وزارت دفاع نے جواب دیا تھا کہ جو معلومات مانگی گئیں تھیں وہ ایکٹ کے سیکشن 7 (ای) کے تحت عوامی ریکارڈ سے نکال دی گئی تھیں، جو ’دفاعی فورسز، دفاعی تنصیبات اور دفاع او قومی سلامتی سے متعلق ریکارڈ‘ کو عام کرنے سے استثنیٰ دیتا ہے۔

تاہم ڈبلیو اے ایف کا کہنا تھا کہ عوام کے مفادات آئین کی حفاظت اور تمام شہریوں کے بنیادی اور مساوی حقوق اور ریاستی اختیارات کو تقسیم کرنے میں ہیں۔

یہ خبر 09 دسمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی