The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد: ہوٹل کی بالکونی سے گر کر ایک خاتون ہلاک، دوسری زخمی
اسلام آباد: دارالحکومت میں ایک ہوٹل کی عمارت سے ایک خاتون گرکر ہلاک جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بحریہ ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں گجرات سے 2 مرد اور 2 خواتین ہوٹل میں شام میں قیام کے لیے آئے اور انہوں نے مخصوص کمرہ مانگا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مخصوص کمرہ جو پانچویں منزل پر تھا وہ انہیں دیا گیا تاہم اگلی صبح ایک کے بعد ایک خاتون کمرے کی بالکونی سے نیچے آگری۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: ہلال احمر کی ملازمہ کے ‘قتل‘ کے معاملے میں شوہر گرفتار

جس کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے انہیں نیچے گرا ہوا دیکھا تو ہوٹل اسٹاف کو مطلع کیا اور جب وہ جائے وقوع پر پہنچے تو وہاں ایک خاتون دم توڑ چکی تھیں جبکہ دوسری شدید زخمی تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے تھوڑی دیر بعد ہی ان کے مرد ساتھیوں کو ہوٹل چھوڑنے کی کوشش کرنے کے دوران پکڑ لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں رکنے کا کہا گیا تو انہوں نے مزاحمت دکھائی جس پر ایک گارڈ نے انہیں خبردار کیا تاہم انہوں نے دوبارہ فرار ہونے کی کوشش کی جس پر گارڈ نے ایک مرد کے پاؤں پر فائر کیا اور پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر انہیں گرفتار کرلیا۔

بعد ازاں دونوں زخمیوں مرد اور خاتون سمیت مرنے والی خاتون کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: خاتون کو ’جنسی ہراساں کرنے پر‘ نجی بینک کا ملازم گرفتار، ملازمت سے فارغ

واقعے سے متعلق لوہی بھیڑ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں خواتین آپس میں بہنیں تھیں، مزید یہ کہ مرنے والی بڑی بہن شادی شدہ تھی اور ان کا ایک بیٹا تھا۔

پولیس نے ہوٹل کے کمرے سے کچھ ممنوعہ سامان بھی برآمد کیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید کہا کہ کسی معاملے پر تلخ کلامی کے بعد خاتون کو ان کے ساتھیوں نے بالکونی سے نیچے پھینک دیا تھا۔

یہ خبر 15 دسمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی