The Dawn News - Pakistan - Islamabad

کورونا وبا: پاکستان میں مزید 73 اموات، 2 ہزار 459 نئے مریض سامنے آگئے
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اگرچہ 2 روز کے دوران مجمعی کیسز کی تعداد کچھ حد تک کم ہوئی ہے تاہم اموات کی تعداد تشویشناک صورتحال کو بیان کر رہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 551 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 459 کے نتائج مثبت آئے جبکہ 73 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرگئے، تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ مزید ایک ہزار 614 مریض صحتیاب ہوگئے۔

یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہوگئی جس میں سے 3 لاکھ 86 ہزار 333 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 8 ہزار 905 کا انتقال ہوا ہے جبکہ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار 8 ہے۔

اگر اس وائرس کی بات کریں تو چین میں گزشتہ برس دسمبر سے شروع ہونے والی اس وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو پاکستان میں رپورٹ ہوا تھا۔

جس کے بعد ابتدائی ایک مہینے تک اس وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی نہیں دیکھی گئی تھی تاہم اپریل سے جون تک اس وائرس میں تیزی آئی اور جون کا مہینے میں یومیہ کیسز 6 ہزار اور اموات 100 سے تجاوز کرگئیں۔

تاہم پھر جولائی کے آخر میں اس وبا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور صورتحال کافی حد تک معمول کے مطابق ہوگئی تھی۔

جس کے بعد ستمبر کے وسط میں ایک مرتبہ پھر کیسز میں کچھ اضافہ شروع ہوا جو اکتوبر اور بعد ازاں نومبر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورت اختیار کرگیا اور اب دسمبر میں بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔

یومیہ اعداد و شمار کو دیکھیں تو 15 دسمبر کو مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

صوبہ سندھ، جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 260 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 962 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے اور یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 164 تک پہنچ گئی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 597 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 138ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 57 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 422 ہوگئی۔

واضح رہے کہ یہ کسی بھی صوبے میں ایک روز میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 338 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 52 ہزار 787 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 4 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 477 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 771 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور یوں مجموعی اموات کی تعداد 175 پر برقرار رہی۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 205 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 45 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید 6  مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 377 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 31 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 7 ہزار 750 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید کوئی مریض زندگی کی بازی نہیں ہارا اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 191 پر برقرار رہی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 793 ہوگئی۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وہاں بھی کوئی موت واقع نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 99 ہی رہی۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 614 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 333 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 443246

صحتیاب: 386333

اموات: 8905

فعال کیسز: 48008

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 962 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 138 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 52 ہزار 787 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 771 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 35 ہزار 45، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3164

پنجاب:3422

خیبرپختونخوا: 1477

بلوچستان: 175

اسلام آباد: 377

آزاد کشمیر: 191

گلگت بلتستان:99