The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہید
صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے سلک کور میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے سلک کور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک پکڑا گیا۔

آئی ایس پی آر نے میں بتایا کہ آپریشن کے دوران ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی سامان برآمد کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، اہلکار شہید

اس میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں حوالدار شعیب نے جام شہادت نوش کیا۔

خیال رہے کہ 22 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے آواران میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 مشتبہ دہشتگرد ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں 20 دسمبر کو آواران کے علاقے میں لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے تھے‘۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے گوارو میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔

یاد رہے کہ 21 دسمبر کو ضلع آواران کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 'دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو واگزار کرانے کے لیے آواران کے قریب جٹ بازار میں کارروائی کی'۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 10 ’دہشتگرد’ ہلاک

بیان میں کہا گیا تھا کہ 'دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں لانس نائک محمد اقبال زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر کراچی روانہ کر دیا گیا'، جہاں بعد ازاں وہ شہید ہوگئے۔

اس سے قبل 17 اکتوبر کر تربت کے قریب دہشت گردوں کی سیکیورٹی فرسز پر فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ دہشت گردی کا واقعہ تربت سے 35 کلومیٹر جنوب مشرق میں جَھکی کے مقام پر پیش آیا۔

مزید یہ کہ 15 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑا میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے کارواں پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 سیکیورٹی گارڈز سمیت سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔