The Dawn News - Pakistan - Islamabad

جولائی سے اکتوبر کے دوران مالی خسارہ 189 ارب روپے تک بڑھ گیا
اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک کا مالی خسارہ جی ڈی پی کے 1.7 فیصد (753 ارب روپے) پر رکھتے ہوئے حکومت نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں جاری معاشی بحالی کووڈ 19 کے نئے کیسز کے آنے سے متاثر ہوسکتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے ونگ نے اپنی ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک (ایم ای یو او) کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کی بحالی کے ساتھ سروسز میں رکی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے سست معاشی کارکردگی کا خطرہ موجود ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2021 میں جولائی سے اکتوبر کے دوران مالی خسارہ جی ڈی پی کے 1.7 فیصد (753 ارب) روپے پر رہا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ جی ڈی پی کے 1.4 فیصد (564 ارب روپے) تھا، جو اس میں 33.5 فیصد یا 189 ارب روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: مالی سال20-2019 میں خسارہ جی ڈی پی کے مقابلے میں 8.1 فیصد رہا

دوسری جانب آؤٹ لک میں کہا گیا کہ مالی سال 2021 کے جولائی سے اکتوبر کے دوران پرائمری بیلنس 178 ارب روپے (0.4 فیصد) سرپلس رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 130 ارب روپے (جی ڈی پی کا 0.3 فیصد) سرپلس تھا، جو تقریباً 37 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

ایم ای یو او میں بتایا گیا کہ معاشی بحالی جو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہوگئی تھی وہ اپنی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے تاہم صورتحال کے لیے مرکزی خطرہ حال ہی میں دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی انفیکشنز کی نئی لہروں کی دوبارہ آمد کا ہے، جس میں سماجی رابطوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہوگی جو معاشی پھیلاؤ پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ معاشی منظرنامے پر اثرات وبا کی شدت اور پابندیوں کے دورانیے پر انحصار کرے گا۔

آؤٹ لک میں کہا گیا کہ معیشت اس وقت 2 لگاتار بحرانوں سے بحال ہورہی ہے، جس میں پہلا زیادہ تر 2018 اور 2019 میں جاری رہا جس نے ادائیگی کے خسارے کے جمع شدہ غیرمستحکم بیرونی توازن کو درست کرنے کے لیے ضروری مائیکرو اکمانک ایڈجسمنٹ پر مجبور کیا، دوسرا بحران کووڈ 19 کے باعث فروری سے اگست کے دوران پاکستان سمیت عالمی لاک ڈاؤن برداشت کرنے سے متعلق تھا۔

اس میں کہا گیا کہ ان دونوں بحرانوں سے بحالی کا سلسلہ جاری ہے اور رواں مالی سال میں مضبوط ترقی کا وعدہ کیا گیا۔

ادھر نومبر 2020 میں مسلسل پانچویں مہینے کرنٹ اکاؤنٹ 447 ملین (44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) سرپلس رہا، اسی طرح مالی سال 2021 کے جولائی سے نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 1.6 ارب ڈالر (جی ڈی پی کا 1.4 فیصد) سرپلس رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.7 ارب ڈالر (جی ڈی پی کا منفی 1.6) کے خسارے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل 5ویں ماہ سرپلس

اشیا اور خدمات کے لیے درآمدگی ادائیگیوں میں کمی کے بنیادی عوامل سمیت ورکرز کی ترسیلات زر میں واضح اضافے کا نتیجہ کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس ہونے کی صورت میں نکلا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) انڈیکس کے ذریعے ماپی جانے والی صنعتی سرگرمی کے مطابق یہ وہ شعبہ تھا جس نے بیرونی حالات کا زیادہ فائدہ اٹھایا اور جولائی 2020 سے ہر ماہ ایل ایس ایم کی ترقی کی شرح مثبت رہی۔

مزید برآں رپورٹ میں کہا گیا کہ صنعتی سرگرمیاں ادائیگی کے بحرانوں کی سابقہ بیلنس کے بعد گرنے والی صنعتی سرگرمیاں اب مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں۔