The Dawn News - Life & Style

دلیل نہ دے پانے پر محبوبہ کو قتل کرنے والے روسی مؤرخ کو سزا
ایک سال قبل علمی بحث کے دوران دلیل نہ دے پانے پر اپنی نوجوان گرل فرینڈ اور طالبہ کو قتل کرنے والے معروف روسی مؤرخ 66 سالہ الیگ سکالوف کو روسی عدالت نے ساڑھے 12 برس کے لیے جیل بھیج دیا۔

الیگ سکالوف کو روسی پولیس نے گزشتہ برس نومبر میں سینٹ پیٹرس برگ کے دریا کے کنارے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے وقت وہ نشے میں تھے اور ان کے بیگ سے خاتون کے ٹوٹے ہوئے بازوں اور پستول برآمد ہوئی تھی۔

الیگ سکالوف کی گرفتاری کے بعد تفتیش سے معلوم ہوا تھا کہ وہ مشہور و ایوارڈ یافتہ فرانسیسی و سوویت یونین کی تاریخ کے مؤرخ ہیں۔

بعد ازاں پولیس کی حراست میں انہوں نے اپنی  24 سالہ گرل فرینڈ انستاسیا یشینکو کو ایک علمی بحث کے دوران دلیل نہ دینے پانے پر قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔

پروفیسر الیگ سکالوف اور انستاسیا یشینکو کے درمیان چند سال سے قربتیں تھیں —فوٹو: VK.com/east2west news

الیگ سکالوف کو بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور رواں برس کے آغاز میں ہی ان پر قتل کا باضابطہ مقدمہ چلایا گیا، جس کا ٹرائل رواں برس جون میں مکمل ہونا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث ایسا نہیں ہو سکا تھا۔

لیکن اب عدالت نے ان پر قتل کے مقدمے کو نمٹاتے ہوئے انہیں قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 12 سال تک جیل بھیج دیا۔

خبر رساں ادارے ایجنسی پریس فرانس (اے ایف پی) کے مطابق الیگ سکالوف کو سینٹ پیٹرس برگ کے جج میکسیمنکو نے گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں جیل بھیج دیا۔

جج نے الیگ سکالوف کو سزا سناتے وقت اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ تاریخ دان اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے وقت اپنے عمل سے آگاہ تھے، تاہم ان کے ذہن میں قتل کا ارادہ یقینی طور پر اچانک ہی آیا ہوگا۔

انہیں غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور شراب نوشی کرکے خواتین پر تشدد کرنے جیسے الزامات اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر جیل بھیجا گیا۔

الیگ سکالوف نے نیپولین بونا پارٹ کے دور پر بنائی جانے والی فلموں میں اداکاری بھی کی ہے—فوٹو: ریکس

الیگ سکالوف کی جانب سے نوجوان محبوبہ اور طالبہ کو قتل کیے جانے کے بعد روس میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے تھے اور روس میں خواتین پر بڑھتے تشدد کو روکنے کے مطالبات کیے تھے۔

الیگ سکالوف کو 2003 میں فرانسیسی حکومت کی جانب سے ادب کا اعلیٰ ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جب کہ انہوں نے دیگر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کر رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے معروف مؤرخ کے ہاتھوں کم عمر گرل فرینڈ کا قتل

الیگ سکالوف نے جس گرل فرینڈ کو قتل کیا تھا، اس کے ساتھ ان کے تعلقات چند سال سے قائم تھے اور دونوں متعدد تاریخی فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

الیگ سکالوف اور اس کی گرل فرینڈ انستاسیا یشینکو کے درمیان اس وقت تعلقات استوار ہوئے تھے جب پروفیسر خاتون کو تاریخ کی تعلیم دیتے تھے۔

الیگ سکالوف کو یورپی تاریخ اور خاص طور پر نیپولین بونا پارٹ کے دور کی تاریخ کا ماہر سمجھا جاتا ہے، انہوں نے بوناپارٹ کے دور پر نہ صرف کتابیں لکھیں بلکہ ان کے دور پر بنائی گئی یورپی فلموں کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

نیپولین بونا پارٹ یا یورپ میں ہونے والی جنگوں پر بنائی گئی چند فلموں میں پروفیسر الیگ سکالوف نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جب کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کچھ اسٹیج تھیٹرز پر بھی فن کا مظاہرہ کیا۔

الیک سکالوف کو سوویت یونین کی تاریخ اور روس میں فوجی تاریخ کا بھی اہم مؤرخ مانا جاتا رہا۔

الیک سکالوف کو یورپ کی فوجی تاریخ پر بھی عبور حاصل ہے—فوٹو: رائٹرز