The Dawn News - Pakistan - Islamabad

رواں مالی سال: 5 ماہ میں ٹیکسٹائل کے سوا دیگر اشیا کی برآمدات میں کمی
اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل کے سوا دیگر اشیا (نان ٹیکسٹائل) کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 1.85 فیصد سکڑ کر 3.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ کووڈ 19 سے متعلق اقدامات کی وجہ سے بڑی برآمدی مارکیٹوں کے بند ہونے کے باعث آرڈرز کی تاخیر سے ٹیکسٹائل کے سوا دیگر اشیا کی برآمدات پر اثر پڑا۔

کووڈ 19 کی پہلی لہر کے بعد نان ٹیکسٹائل سیکٹر کو ابھی تک برآمدی آرڈرز نہیں موصول ہوئے تاہم مالی سال 21-2020 کے جولائی سے نومبر کے دوران ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات میں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹیکسٹائل ماسکس، سینیٹائزر کی برآمدات کی اجازت

تین شعبے چمڑے کے کپڑے (لیدر گارمنٹس) جریحی آلات (سرجیکل انسٹرومنٹس) اور انجینئرنگ کے سامان نے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کے باوجود برآمدی عمل میں اضافے کو برقرار رکھا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران فوڈ باسکٹ ایک سال قبل کے مقابلے میں 12.44 فیصد سکڑ گئی، اس کٹیگری میں چاول کی برآمدات 12.58 فیصد کم ہوئی جبکہ دوسری طرف باسمتی برآمدات مالیت میں 24.46 فیصد اور حجم میں 28.41 فیصد کم ہوگئیں۔

اسی طرح مچھلی اور اس سے بنی مصنوعات میں 9.72 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ پھلوں کی برآمدات 9.62 فیصد کم ہوئی، سبزیوں کی غیرملکی خرید میں بھی 5.91 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ مرچوں کی برآمدات بھی 1.62 کم ہوگئی۔

تاہم تمباکو کی برآمدات 9.7 فیصد اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات 6.34 فیصد بڑھیں۔

مزید یہ کہ مارچ سے ملک میں گندم، چینی اور دالوں پر پابندی کے باعث ان کی برآمدات نہیں ہوئیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک طویل عرصے بعد چمڑے کی برآمدات میں بہتری دیکھی گئی اور یہ 5.66 فیصد تک بڑھی جس میں دیگر مصنوعات کے ساتھ ساتھ زیادہ تر چمڑے کے کپڑے اور دستانے کی فروخت شامل رہی، انجینئرنگ سامان کی برآمدات 17.71 فیصد جبکہ جریحی آلات کی برآمدات اس عرصے میں 1.84 فیصد بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 6 فیصد اضافہ، ایل پی جی کی درآمدات بڑھ گئیں

تاہم چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں 8.66 فیصد کمی ہوئی لیکن کینوس کے جوتوں کی برآمدات 63.39 فیصد بڑھ گئی۔

اس کے برعکس رواں مالی سال کے 5 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کارپیٹس اور رگس کے برآمدات مالیت میں 2.58 فیصد جبکہ حجم میں 19.92 فیصد تک کم ہوئیں تاہم جن کھیلوں کے سامان کی برآمدات 14.03 فیصد کم ہوئیں تاہم فٹ بال کی برآمدات پر یہ اثر 23.91 فیصد تک پڑا، اس کے علاوہ ٹینڈ لیدر برآمدات بھی 34.95 فیصد تک سکڑ گئیں۔

مزید برآں سالانہ بنیادوں پر جیولری کی برآمدات 85.96 فیصد اور ہینڈی کرافٹ (دستکاری) کی برآمدات 100 فیصد تک بڑھ گئیں تاہم جواہرات کی برآمدات 2.61 فیصد، فرنیچر 10.66 فیصد، شیرہ 73.08 فیصد اور گڑ 0.4 فیصد کم ہوگئیں۔

یہ خبر 27 دسمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔