The Dawn News - Life & Style

شادی کے چند سال بعد ہی طلاق لینا چاہتی تھی، بچیوں کی وجہ سے 36 سال بعد لی، بشریٰ انصاری
نومبر 2019 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے ضعیف العمری میں دوسری شادی کرلی۔

خبریں تھیں کہ بشریٰ انصاری نے ڈراما ساز اقبال حسین سے دوسری شادی کرلی، تاہم ایسی خبروں کے بعد تاحال اداکارہ نے اس ضمن میں کوئی وضاحت نہیں کی لیکن اقبال حسین نے نومبر 2019 میں ہی مختصر طور پر کہا تھا کہ ان کی اور بشریٰ انصاری کی شادی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔

اب بشریٰ انصاری نے پہلی بار اپنی شادی، طلاق اور ذاتی زندگی پر قدرے کھل کر بات کی ہے، تاہم اس کے باوجود انہوں نے دوسری شادی پر بات نہیں کی۔

اداکارہ میرا سیٹھی کو دیے گئے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کی شادی 20 سال کی عمر سے قبل ہی ہوگئی تھی۔

میرا سیٹھی نے بشریٰ انصاری سے ذاتی زندگی کے سوالات بھی کیے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

بشریٰ انصاری کے مطابق ان کے والد سخت گیر تھے اور انہوں نے جہاں انہیں ریڈیو میں کام کرنے کی آزادی دے رکھی تھی، وہیں کچھ سختیاں بھی کی ہوئی تھیں۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ جب ان کی شادی کو محض 3 ماہ گزرے تھے تو جنرل ضیاالحق نے مارشل لا لگا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس وقت فلم بورڈ کو بند کردیا تھا اور ان کے والد بے روزگار ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اس وقت فلم بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تھے، تاہم ضیاالحق نے یہ کہہ کر فلم بورڈ کو بند کردیا تھا کہ فلمیں بنانا گناہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراما ساز اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے دوسری شادی کی تردید کردی

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت ان کی عمر 20 سال تھی اور ان کی شادی کو 3ماہ گزر چکے تھے۔

بشریٰ انصاری نے ایک سوال کے جواب میں طلاق کے معاملے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ اگرچہ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد انہیں طلاق کا خیال آیا تھا مگر وہ بیٹیوں کے کم عمر ہونے کی وجہ سے خاموش ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق جب پہلی بار انہیں طلاق لینے کا خیال آیا، اس وقت ان کی بچیاں اسکول جاتی تھیں اور انہوں نے یہ سوچ کر طلاق لینے کا فیصلہ ٹال دیا کہ لوگ ان کی بچیوں کو کیا کہیں گے؟

ڈراما ساز اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے شادی کی تردید کی تھی—فائل فوٹو: انٹرٹینمنٹ پی کے

اداکارہ کا کہنا تھا کہ طلاق مشکلات میں پھنسی شادی شدہ زندگی سے نکالنے کا ایک راستہ ضرور ہے مگر لازمی نہیں کہ ہر ایک اسی راستے کا انتخاب کرے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ شادی کے 36 سال بعد انہوں نے خود طلاق لی اور انہیں اس پر کوئی پھچتاوا نہیں۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ جب ان کی بیٹیوں کی شادیاں ہوگئیں اور ان کے بچے بھی ہوگئے، تب انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا اور اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں۔

مزید پڑھیں: فیشن عمر کی قید سے بالاتر ہے، بشریٰ انصاری

انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے ان کی شادی کراتے وقت نکاح میں ایسا معاہدہ کر رکھا تھا کہ جب بشریٰ چاہیں گی، طلاق لیں گی، اسی معاہدے کے باعث ہی ان کا طلاق لینا آسان بوا۔

انٹرویو میں انہوں نے فنی کیریئر پر بھی بات کی اور کہا کہ آج کل کے زمانے میں پروڈیوسرز و ڈائریکٹرز پرانے زمانے کی طرح کی کہانیاں نہیں دکھانا چاہتے اور اسی وجہ سے ہی نورالہدیٰ شاہ جیسے لکھاری آج کل ڈرامے کم لکھ رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے پہلی شادی اقبال انصاری سے نوجوانی میں کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی سمجھتی ہیں کہ وہ نئے زمانے کی روایات پر نہیں چل سکتیں، اس لیے ڈراما انڈسٹری سے کچھ دور رہتی ہیں۔

انہوں نے حالیہ دور کے شاہ رخ خان کو اپنا پسندیدہ ہیرو قرار دیا، ساتھ ہی پاکستانی اداکاروں میں سے بلال اشرف اور شہریار منور کو بہترین قرار دیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے اقرا عزیز کی اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ ان میں کردار میں ڈھل جانے کی مہارت ہے اور وہ آنکھوں سے کردار میں ایسا ڈھل جاتی ہیں کہ انہیں ان پر رشک آتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے انٹرویو کے دوران اگرچہ کم عمری میں اپنی شادی اور طلاق پر کھل کر بات کی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کب طلاق لی تھی اور کیا واقعی انہوں نے دوسری شادی کی ہے یا نہیں؟