The Dawn News - Pakistan - Islamabad

'تبدیلی کا ڈراما فلاپ ہونے کے بعد عوام اپنی خدمت کرنے والوں کو پہچان گئے ہیں'
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے میئر اسلام آباد کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کی شکست پر کہا ہے کہ تبدیلی کا ڈراما فلاپ ہونے کے بعد عوام خدمت کرنے والوں کو پہچان گئے ہیں۔

انہوں نے میئر اسلام آباد کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیر عادل گیلانی کی کامیابی پر ٹوئٹ میں کہا کہ اس کی جھلک آج اسلام آباد میئر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد قوم نے دیکھ لی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگ غربت، افلاس اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، عوام کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) امید کی کرن ہے۔

خیال رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میئر اسلام آباد کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیر عادل گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے میئر اسلام آباد کے لیے ملک ساجد محمود امیدوار تھے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیر عادل گیلانی نے 43 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما 26 لے سکے۔

مزید پڑھیں: میئر اسلام آباد کے انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے 6 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شیخ انصر عزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استعفے کی کاپی جاری کی اور اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘وفاقی حکومت نے تمام اختیارات واپس لے کر ہمیں دیوار سے لگا دیا ہے، اس طرح ایم سی آئی اپنے معزز شہریوں کی مزید خدمت نہیں کرسکتی’۔

17 مئی کو وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کو 90 کے روز کے لیے معطل کردیا گیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی معطلی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شیخ انصر عزیز کو عہدے پر بحال کردیا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد کی معطلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی تھی جہاں سیکریٹری چیئرمین لوکل کمیشن افسر علی سفیان اصل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوئے تھے، جبکہ عدالت کی جانب سے مذکورہ رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا

حکام کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے 7 مئی کے ایجنڈے اور 14 مئی کے اجلاس کے منٹس عدالت میں پیش کیے گئے، دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ کمیشن کے 9 اراکین میں سے 6 اجلاس میں موجود تھے اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد کو معطل کیا۔

اس موقع پر عدالت میں موجود ڈپٹی سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ سرکولیشن کے ذریعے کابینہ نے سفارشات پر 90 روز کے لیے میئر اسلام آباد کو معطل کیا۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل کے بعد میئر اسلام آباد کی 90 روز کی معطلی کا حکم کالعدم قرار دیا اور شیخ انصر کو کام کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

شیخ انصر عزیز 2016 میں اسلام آباد کے میئر منتخب ہوئے تھے اور اس وقت مرکز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔