The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد میں جرمن شہری کے قتل کی تحقیقات جاری، دشمنی یا ذاتی مسئلے کا شبہ
اسلام آباد: حکام وفاقی درالحکومت میں جرمن شہری کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں اور انہیں شبہ ہے کہ جرم کے پیچھے کے محرکات دشمنی یا ذاتی مسئلہ تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے ڈان کو بتایا کہ اس سے قبل انہیں یہ لگا تھا کہ یہ ڈکیتی کی کوشش کے دوران قتل ہے تاہم جائے وقوع کا جائزہ اور حالات کے اندازے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قتل کا مقصد آیا دشمنی یا ذاتی مسئلہ تھا۔

واضح رہے کہ جرمن شہری نوئل میتھیاس ڈو ریگو  کو منگل کو 2 افراد نے سیکٹر جی-10/4 میں ان کی رہائشگاہ کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں دو علیحدہ واقعات میں جرمن شہری اور فوجی قتل

پرتگال میں پیدا ہونے والے نوئل میتھیاس ڈو ریگو  پیشے کے اعتبار سے آئی ٹی ماہر تھے اور وہ جرمنی منتقل ہوگئے تھے اور 12 سال قبل ایک پاکستانی سے شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کچھ  ماہ قبل انہوں نے اس کمپنی سے استعفیٰ دے دیا تھا جہاں وہ کام کرتے تھے اور واپس جرمنی منتقل ہونے کا سوچ رہے تھے، مزید یہ کہ اسی سلسلے میں وہ 2 ماہ قبل اسلام آباد آئے تھے۔

تفتیش کاروں نے علاقے کی جیو-فینسنگ میں نشاندہی کے بعد کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا جبکہ سیف سٹی پروجیکٹ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا تاکہ حملہ آوروں کا معلوم ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ساڑھے چار کروڑ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

یاد رہے کہ اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ 49 سالہ نوئل میتھیاس ڈو ریگو عرف ابراہیم  اپنے گھر کی طرف جارہے تھے کہ جب ایک کار نے رہائش گاہ کے قریب انہیں روکا، جس کے بعد 2 افراد کار سے اترے اور اندھا دھند فارنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے ایک پولیس افسر نے ڈان کو بتایاتھا کہ جرمن شہری اور ان کے والدین پاکستان میں آباد تھے، ان کے پاس پاکستانی اوریجن کارڈ تھا جو 2019 میں جرمنی میں جاری ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے پاکستانی خاتون سے شادی کی تھی اور اسلام قبول کرلیا تھا۔