The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

شمالی وزیرستان: نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سپاہی شہید
صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے عزیزخیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ جمعہ کو میرعلی سب ڈویژن کے علاقے عزیز خیل میں چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی اہلکار چشمے سے پانی لے رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں لانس نائیک عباد علی نے جام شہادت نوش کیا۔

بعد ازاں شہید سپاہی کے جسد خاکی کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 3 جوان شہید

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے حالیہ مقابلوں کے دوران متعدد اہم دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے، تاہم اس دوران کئی جوانوں نے مملکت خداداد کی خاطر جانوں کا نظرانہ بھی پیش کیا ہے۔

14 جنوری کو  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 2 خفیہ آپریشنز کیے تھے جن میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے جبکہ ہلاک دہشت گردوں میں دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے والا ماہر بھی شامل تھا۔

اس واقعے سے دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے اسپِن وام میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

حکام نے ڈان کو بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے بعد ان کے اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

قبل ازیں پیر کی رات کو بھی اسی علاقے میں دہشت گردوں نے ایک اور سیکیورٹی پوسٹ پر بھی حملہ کیا تھا جس میں ایک جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

24 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تھا جبکہ 2 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر گزشتہ شب حملہ کیا تھا۔

دہشت گردوں کے حملے میں مالاکنڈ کے 34 سالہ نائیک یاسین شہید جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔