The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئندہ ہفتوں میں مزید کووڈ-19 ویکسینز رجسٹرڈ ہوں گی، حکام
اسلام آباد: وزارت قومی صحت سروسز (ایم این ایچ ایس) نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ملک میں مزید کووڈ-19 ویکسین رجسٹرڈ ہوں گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت قومی صحت ساجد شاہ نے ڈان کو بتایا کہ آئندہ ہفتوں میں مزید ویکسین رجسٹرڈ کی جائے گی۔

مزید یہ کہ اسٹرازینیکا کو ملک میں ہنگامی استعمال کے لیے رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور یہ ویکسین کوویکس کے ذریعے آئے گی، جس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ویکسین فراہم کرے گا جو ملک کی آبادی کے 20 فیصد کے لیے ہوگی۔

مزید پڑھیں: ڈریپ کی منظوری کے بعد صوبے اور نجی شعبہ ویکسین درآمد کرسکتے ہیں، اسد عمر

واضح رہے کہ کوویکس ایک اتحاد ہے جسے گلوبل الائنس برائے ویکسینز اینڈ ایمیونائزیشن (جی اے وی آئی)، کولیشن برائے ایپیڈیمک پریپرڈنیس انوویشنز (سی ای پی آئی) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے گزشتہ برس اپریل میں بنایا گیا تھا۔

اس اتحاد نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کی 20 فیصد آبادی کے لیے مفت ویکسین کی فراہمی کا عزم کیا تھا۔

ساجد شاہ کا کہنا تھا کہ ویکسین کی رجسٹریشن سے نجی شعبے کے ذریعے ویکسین کی درآمد کے لیے دروازے کھل گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ویکسین حاصل کرنے کے لیے اپنی ہرممکن کوشش کر رہے ہے اور ’ایک مرتبہ فرنٹ لائن ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین مل گئی تو ہم ان لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے بڑھیں گے جن کی عمریں 60 سے 65 کے درمیان ہیں‘۔

تاہم ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی کمپنی ’سندھ میڈیکل اسٹور‘ نے ایسٹرازینیکا کی ویکسین رجسٹرڈ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ ویکسین ایک نجی کمپنی کی جانب سے رجسٹرڈ کی گئی ہے لہٰذا مجھے نہیں لگتا کہ ویکسین آئندہ کچھ ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی، حقیقت یہ ہے کہ پوری دنیا میں ویکسین دستیاب نہیں ہے اور یہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے آخر تک دستیاب نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

دوسری جانب اتوار کو سامنے آنے والے ہفتے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 10 ہزار 951 تک پہنچ گئی تھی جس میں 4 ہزار 409 افراد کا پنجاب، 3 ہزار 775 افراد کا سندھ، ایک ہزار 779 افراد کا خیبرپختونخوا، 456 کا اسلام آباد، 190 کا بلوچستان، 241 کا آزاد کشمیر اور 101 کا گلگت میں انتقال ہوا ہے۔

سامنے آنے والے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک بھر میں 334 وینٹی لیٹرز زیر استعمال تھے، جس میں سے بہاولپور میں سے سے زیادہ 55 فیصد، ملتان میں 49 فیصد، لاہور میں 35 فیصد، اسلام آباد میں 35 فیصد زیر استعامل تھے۔

اسی طرح آکسیجن بستروں سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں 45 فیصد بستر زیراستعمال ہیں جبکہ جبکہ میں یہ تعداد 39 فیصد، ملتان میں 38 فیصد اور راولپنڈی میں 26 فیصد ہے۔