The Dawn News - Life & Style

شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد باحجاب ماڈل حلیمہ آدن نے ماڈلنگ کیوں چھوڑی؟
نومبر 2020 میں افریقی نژاد امریکی ماڈل 23 سالہ  حلیمہ آدن نے دین اسلام کی خاطر فیشن اور ماڈلنگ سے کناری کشی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

حلیمہ آدن نے ایک ایسے وقت میں ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ وہ دنیا کی سب بڑی اور معروف ماڈلنگ ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھیں۔

علاوہ ازیں حلیمہ آدن نے شہرت کی ایسی بلندیوں پر پہنچ کر فیشن ماڈلنگ کو خیرباد کہا جب کہ دنیا بھر کی نوجوان مسلم لڑکیاں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ماڈلنگ میں رہتے ہوئے بھی حجاب اوڑھنے کو ترجیح دینے لگی تھیں۔

امریکا سے لے کر افریقہ اور ایشیا سے لے کر مشرق وسطیٰ تک تمام ممالک کی مسلمان لڑکیوں نے کسی نہ کسی طرح حلیمہ آدن سے متاثر ہوکر فیشن کی دنیا میں حجاب اوڑھنا شروع کیا۔

مگر خود حلیمہ آدن نے فیشن کی دنیا میں حجاب متعارف کرانے کے بعد اچانک نومبر 2020 میں ماڈلنگ کو چھوڑ کر سب کو حیران کیا۔

اگرچہ انہوں نے پہلے ہی دن واضح کیا تھا کہ انہوں نے مذہب اسلام کی خاطر ماڈلنگ کو چھوڑا ہے، تاہم اب انہوں نے اس کی مزید وضاحت کی ہے۔

بی بی سی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حلیمہ آدن نے بتایا کہ ماڈلنگ چھوڑنے کے بعد اب انہیں ہر وقت پریشانی نہیں رہتی اور نہ ہی سفر کرنے کے دوران انہیں بہت سارے کپڑے اور میک اپ ایک ساتھ لے کر سفر کرنا پڑتا ہے۔

حلیمہ آدن نے حجاب اور مکمل لباس کے ساتھ ماڈلنگ سے ہی شہرت حاصل کی تھی—فائل فوٹو: ALAMY

انہوں نے بتایا کہ دراصل ماڈلنگ و فیشن کی دنیا براہ راست ان کے مذہب اور عقیدے سے مختلف تھی، اس وجہ سے انہوں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

حلیمہ آدن نے فیشن، ماڈلنگ اور حتیٰ کہ بچوں و خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو بھی دکھاوا قرار دیا اور کہا کہ یہ سب کسی نہ کسی طرح لوگوں کا استحصال کرتے ہیں۔

حلیمہ آدن کے مطابق جب انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا تو انہوں نے ایجنسی کے ساتھ معاہدہ کیا کہ انہیں کبھی بھی حجاب اتارنے کے لیے مجبور نہیں کیا جائے گا اور وہ ہر فوٹو شوٹ میں حجاب پہنیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ماڈل حلیمہ آدن نے مذہب کی خاطر ماڈلنگ چھوڑ دی

انہوں نے بتایا کہ بعد میں آنے والے سالوں میں اگرچہ انہیں حجاب اتارنے کے لیے مجبور نہیں کیا گیا اور نہ ہی کبھی ان سے حجاب اتارنے کی فرمائش کی گئی بلکہ تکنیکی طریقے سے ان کے حجاب کو مختصر یا فیشن ایبل کردیا گیا۔

حلیمہ آدن کا کہنا تھا کہ درجنوں فوٹو شوٹس میں ان کے حجاب کو اتنا مختصر کیا گیا کہ ان کے سر اور کانوں تک ایک خاص طرح کا کپڑا رکھا جاتا۔

حلیمہ آدن دنیا بھر میں منفرد شہرت رکھتی ہیں—فائل فوٹو: فوربز

افریقی نژاد امریکی ماڈل کے مطابق بعض مرتبہ انہیں فیشن کے نام پر مختلف چیزوں کو حجاب کی جگہ پہننے کے لیے کہا جاتا، یوں اگرچہ براہ راست وہ حجاب میں ہوتی تھیں مگر درحقیقت ان کے حجاب کو تبدیل کردیا جاتا تھا۔

حلیمہ آدن نے بتایا کہ فیشن و ماڈلنگ کی دنیا میں اپنی جگہ بنانے پر ان کی والدہ بھی ان سے ہمیشہ ناراض رہتی تھیں، تاہم انہوں نے انہیں کام سے نہیں روکا، لیکن وہ انہیں ہدایات کرتی رہتی تھیں کہ کسی اور شعبے میں نوکری تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں خواتین اور خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کا استحصال ہوتا ہے اور انہوں نے کوشش کرکے نوجوان لڑکیوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: اسپورٹس میگزین کے لیے باحجاب سوئم سوٹ ماڈل حلیمہ آدن کا انتخاب

حلیمہ آدن نے ایک میگزین کے لیے کرائے گئے فوٹو شوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک میگزین نے ان کا فوٹو شوٹ اس طرح کیا کہ ان کے چہرے اور سر کو زیورات کے حجاب سے ڈھانپ کر ان کے چہرے کا 20 فیصد حصہ دکھایا گیا جب کہ مذکورہ میگزین کے اگلے ہی صفحے پر ایک مرد ماڈل کی برہنہ تصویر شائع کرکے دنیا میں غلط پیغام دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیصلے سے دنیا میں پیغام دیا گیا کہ پہلے صفحے پر باحجاب مسلم لڑکی ہے اور دوسرے صفحے پر برہنہ غیر مسلم مرد ہے۔

حلیمہ آدن کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ان کے حجاب اور لباس کو جدید کیا گیا، جس سے وہ پریشان ہوئیں—فوٹو: اسپورٹس الیوسٹر

انہوں نے عالمی فلاحی اداروں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے بھی کسی نہ کسی طرح بچوں کا استحصال کر رہے ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے ان کے ساتھ بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ حلیمہ آدن نے ماڈلنگ چھوڑنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی ڈیلیٹ کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  حلیمہ آدن سمیت تین باحجاب ماڈلز پہلی بار فیشن میگزین کی زینت

حلیمہ آدن اگرچہ صومالیہ میں پیدا ہوئیں تاہم خانہ جنگی کی وجہ سے انہیں اپنا وطن چھوڑنا پڑا تھا اور وہ چند سال تک پڑوسی ملک کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں بھی رہی تھیں۔

بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہوگئیں جہاں انہوں نے ریاست مینیوسوٹا کے مقابلہ حسن میں بھی حصہ لیا تھا جس میں وہ حجاب کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔
انہوں نے مقابلہ حسن کے بکنی پہننے والے مقابلے میں مکمل اسلامی لباس پہن کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی اور بعد ازاں 2016 میں انہوں نے حجاب کے ساتھ ماڈلنگ کے کیریئر کا آغاز کیا۔

لیکن نومبر 2020 میں انہوں نے ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

حلیمہ آدن نے حجاب کے ساتھ متعدد فیشن ویکس میں کیٹ واک کیا—فوٹو: انسٹاگرام