The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 58 زندگیاں لے گیا، مجموعی اموات 11 ہزار 376 ہوگئیں
پاکستان میں کورونا وائرس کو 11 ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے اور اس دوران اس عالمی وبا سے لاکھوں لوگ متاثر اور ہزاروں انتقال کرگئے جبکہ اس یومیہ کیسز اور اموات کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 873 کیسز سامنے آئے جبکہ 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تاہم مزید ایک ہزار 223 مریض اس وائرس سے شفایاب بھی ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 ہوچکی ہے جس میں سے 91.5 فیصد یعنی 4 لاکھ 90 ہزار 126 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 11 ہزار 376 زندگی کی بازی ہار گئے اور اب ملک میں 34 ہزار 412 فعال کیسز ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں تھی۔

تاہم تقریباً 2 ماہ بعد 18 جنوری سے نویں سے 12ویں جماعت کے طلبہ کے لیے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے گئے البتہ جامعات اور پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے لیے تعلیمی اداروں کو یکم فروری سے کھولا جائے گا۔

آج 26 جنوری کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

پاکستان کے صوبہ سندھ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 854 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 54 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 8 مریضوں کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 900 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 700 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 717 ہوگئی۔

علاوہ ازیں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 40 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 608 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 208 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 65 ہزار 740 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 9 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 848 تک جا پہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 754 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 193 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 77 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 892 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، جس پر مجموعی تعداد 468 پر ہی موجود ہے۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری اعداد وشمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 30 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 855 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا جس سے یہ مجموعی تعداد 257 تک جاپہنچی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا  کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 902 پر برقرار ہے۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 102 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 223 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 126 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 535914

صحتیاب: 490126

اموات: 11376

فعال کیسز: 34412

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 54 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 717 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 65 ہزار 740 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 754 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 892، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3900

پنجاب: 4608

خیبرپختونخوا: 1848

بلوچستان: 193

اسلام آباد: 468

آزاد کشمیر: 257

گلگت بلتستان: 102