The Dawn News - Sport - Cricket

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، محمد حفیظ باہر
لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 20 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس میں سینئر بلے باز محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف سلیکٹر وسیم خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی 7وکٹوں سے فتح، سیریز میں برتری حاصل

دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا میچ 11 فروری، دوسرا میچ 13 اور تیسرا 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

آج اعلان کردہ اس 20 رکنی ٹیم میں قومی ٹیم کے سینئر بلے باز اور گزشتہ نیوزی لینڈ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

یہ مدنظر رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حفیظ نے عمدہ کارکردگی دکھائی تھی اور ایک میچ میں 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

اس کے علاوہ فرانسیسی خبررساں اداے اے ایف پی نے رپورٹ کیا کہ 40 سالہ محمد حفیظ نے آخری 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 153 کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ 100.40 کی اوسط سے 502 رنز بنائے ہیں۔

تاہم چیف سلیکٹر نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ حفیظ کی کارکردگی پر کوئی سوال نہیں لیکن انہوں نے 3 فروری کو اسکواڈ کے بائیو سیکیور ماحول میں جانے کے لیے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آفیشلز کے ساتھ اسکواڈ بدھ 3 فروری سے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوگا جبکہ ٹیسٹ سیریز میں شامل کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر اس ببل کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان کیلئے تحریری یقین دہانی طلب کرلی

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف 11 فروری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم (کپتان)، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود اسکواڈ کا حصہ ہیں۔