The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ملکی برآمدات مسلسل چوتھے ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد
اسلام آباد: پاکستان کی برآمدات ماہ جنوری میں مسلسل 5ویں ماہ بڑھ کر 2 ارب 14 کروڑ ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے ایک ارب 98 کروڑ ڈالر سے 8 فیصد تک زیادہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اعداد و شمار وزارت تجارت کی جانب سے جاری کیے گئے۔

اس حوالے سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں ترقی برقرار ہے اور 8 برسوں میں پہلی مرتبہ ہے کہ مسلسل 4 ماہ یہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہی۔

وزارت تجارت کے جاری کردہ عبوری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری 21-2020 کے دوران برآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 14 ارب 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے انہیں مہینوں میں 13 ارب 50 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں: دسمبر میں برآمدات میں 18.3 فیصد اضافہ

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ’مالی سال 2021 کے 7 مہینوں کے لیے ہماری مجموعی برآمدات اضافے کے رجحان کو ظاہر کر رہی ہے‘۔

مجموعی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ ٹیکسٹائل اور کپڑوں کے شعبے سمیت انجینئرنگ مصنوعات، جرحی آلات اور ویلیو ایڈڈ چمڑے کی مصنوعات سے آنے والی رقم کی ڈبل ڈجٹ میں ترقی ہے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات، علاقے کی برآمدی صورتحال اور بڑی مارکیٹوں کے سکڑنے کے باوجود پاکستانی برآمد کنندگان نے اس کارنامے کو انجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان اپنی پوری صلاحیت سے مصنوعات کی برآمدات کریں اور اگر کوئی مشکل پیش آئے تو وزارت تجارت کو آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے آغاز سے برآمدات میں مثبت رجحاں دیکھا گیا ہے تاہم اگست میں اس میں 19 فیصد کی کمی ہوئی تھی لیکن ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں یہ دوبارہ مثبت رجحان میں آگئی تھی۔

ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لیے حکومت خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی کے علاوہ نقد سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے۔

ادھر وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 کے پھیلاؤ نے ملک سے کنٹینرز کے بہاؤ پر اثر ڈالا تھا جو گزشتہ سال اپریل میں تقریباً 12 ہزار کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم اس کے بعد سے ملک سے کنٹینر شپ منٹ میں بتدریج بہتری دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: برآمدات 7.67 فیصد بڑھ کر 2 ارب 16 کروڑ ڈالر سے زائد

’میک ان پاکستان‘ کے انیشی ایٹو کے تحت ایف بی آر کے ذریعے کم از کم 8 شعبوں کے لیے ڈیوٹی ڈرا بیک ریٹس میں اضافہ کیا گیا، اس پورے عمل کے دوران 4 ہزار 34 دعوے نمٹادیے گئے اور 7 ہزار 800 برآمد کنندگان کو اس قدم سے فائندہ پہنچا۔

علاوہ ازیں مالی سال 2020 میں برآمدات گزشتہ سال کے 22 ارب 97 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 6.83 فیصد یا ایک ارب 57 کروڑ ڈالر کم ہوکر 21 ارب 40 کروڑ ڈالر رہی۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ بین الاقوامی خریداروں سے برآمدی آرڈرز خاص طور پر ٹیکسٹائل اور کپڑوں کے شعبوں میں مئی سے واضح بہتری دیکھی گئی۔