The Dawn News - Pakistan - Islamabad

’ایکو سسٹم بہتر ہونے کے باعث مارگلہ پارک میں چیتوں کی آبادی بڑھ گئی‘
اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) نے کہا ہے کہ ایکو سسٹم ’ماحولیاتی تنوع‘ بہتر ہونے کی وجہ سے مارگلہ ہلز پارک میں ’چیتوں‘ یا ’تیندووں‘ کی تعداد بڑھ گئی ہے اور یہ پارک کے مستقبل کے ماحول کے لیے بھی بہتر نشانی ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی چیئرپرسن رینا سعید خان کا کہنا تھا کہ ایوبیہ پارک کی طرح مارگلہ ہلز پارک میں جانوروں پر حملوں کے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے، کیوں کہ یہاں جنگلی سور، بندر اور ہرن موجود ہیں جو جنگلی ماحول کے لیے خوش آئندہ ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ اس وقت مارگلہ ہلز پارک میں کم از کم 5 چیتے یا تندوے موجود ہیں جو پارک کی ٹریل 4 اور 6 کے درمیان رہتے ہیں۔

ان کے مطابق چوں کہ جانور زیادہ تر پہاڑی جنگلات میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور چوں کہ مارگلہ ہلز کا ایکو سسٹم ’ماحولیاتی تنوع‘ بہتر ہوا ہے، اس وجہ سے یہاں چیتوں یا تیندووں کی آبادی بڑھ رہی ہے۔

رینا سعید خان کے مطابق مارگلہ ہلز پارک میں چیتوں کی موجودگی کے بتانے کا مقصد لوگوں کو دعوت دینا نہیں بلکہ انہیں یہ سمجھنا ہے کہ وہ پارک کے ٹریل 4 اور 6 والے حصے میں نہ جائیں اور اگر جائیں تو دن کی روشنی میں جائیں۔

انہوں نے انسانوں کی جانب سے جانوروں کے رہائشی علاقے میں جانے کو جانوروں کی رہائش گاہوں پر انسانی تجاوزات قرار دیا اور کہا کہ جانور 50 اسکوائر کلو میٹر تک زندگی گزارنے کے عادی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: لاک ڈاؤن کے دوران انسان گھروں تک محدود، جانور بے فکر گھومنے لگے

رینا سعید خان نے بتایا کہ چیتے یا تندوے دن میں زیادہ تر آرام کرتے اور رات کو گھومنے پھرنے یا شکار کے لیے نکلتے ہیں، اس لیے لوگ سورج غروب ہونے سے قبل ہی پارک سے چلے جائیں تو اچھا ہے۔

وائلڈ لائف بورڈ کی چیئرپرسن کے مطابق عام طور پر چیتے یا تیندوے انسانوں پر حملہ نہیں کرتے اور اگر وہ انسانوں پر حملہ کرتے ہیں تو اپنے تحفظ کے لیے ہی حملہ کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب کوئی چیتا یا تیندوا انسان پر حملہ کرے تو کیا کرنا چاہیے؟

ان کے مطابق جب کسی بھی شخص کا چیتے یا تیندوے کا سامنا ہو تو وہ ان سے خوف زدہ ہوکر بھاگنے کو ترجیح نہ دے بلکہ وہ ان کے سامنے خاموشی سے کھڑے ہوکر یہ تاثر دے کہ انہیں کسی طرح کا کوئی خوف نہیں اور انہوں نے کسی چیز کو نوٹ نہیں کیا۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مارگلہ پارک کی ٹریل 4 اور 6 کی حدود میں نہ جائیں، کیوں کہ وہاں ہی چیتے یا تیندوے مقیم ہیں اور وہ تاحال انسانوں سے آشنا نہیں ہوئے۔

رینا سعید خان کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ حال ہی میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے مارگلہ پارک کے کیمرے میں ایک مادہ چیتے کی قید ہوجانے والی تصویر شیئر کی تھی۔

وائلڈ لائف بورڈ کی جانب سے چند دن قبل ہی سوشل میڈیا پر مادہ چیتے یا تیندوے کی تصویر شیئر کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ مذکورہ مادہ کا نام ’شہزادی‘ ہے۔

اس سے قبل گزشتہ برس مئی میں کورونا کی وجہ سے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران بھی مارگلہ پارک میں جانوروں کی بہت بڑی تعداد کو پہلی بار کھیلتے اور گھومتے دیکھا گیا تھا۔

اس وقت پارک انتظامیہ نے بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انسانوں کے جنگل سے دور رہنے کے باعث ہی جانور کھل کر سامنے آئے ہیں اور ساتھ ہی بتایا تھا کہ ایکو سسٹم ’ماحولیاتی تنوع‘ بہتر ہونے سے جانوروں کی آبادی بھی بڑھ رہی ہے۔