The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ایف آئی اے کو مطلوب پائلٹ اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار
راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مشکوک لائسنس کیس میں مطلوب ایک پائلٹ کو امیگریشن حکام نے 2 فروری کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ برطانیہ فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے پائلٹ کو بعد ازاں ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل برانچ منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار کیا گیا پائلٹ ان 29 پائلٹس میں سے ایک ہے جن کو سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی ڈی جی) (ریگولیٹری) کی جانب سے ایف آئی اے میں درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد کیا گیا تھا۔

مذکورہ ایف آئی آر میں ان پائلٹس کے خلاف دائر کروائی گئی تھی جنہیں جعلی پائلٹ لائسنس امتحانات میں کمرشل پائلٹ لائسنس اور ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس جاری کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے 30 فیصد پائلٹس کے پاس جعلی لائسنس ہیں، وفاقی وزیر

اس کے علاوہ ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل میں چند دن قبل پہلے دائر کیے گئے تین مختلف مقدموں میں 40 پائلٹس، 8 سرکاری عہدیداروں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنس ڈپارٹمنٹ کے افسران اور ایک نجی شخص کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیے گئے پائلٹ کو یکم دسمبر 2015 کو کمرشل پائلٹ کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ وہ پائلٹ لائسنس کے امتحان میں وقت ختم ہونے کے بعد شامل ہوئے تھے۔

پائلٹس کو مشکوک لائسنس جاری کرنے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب گزشتہ برس ہوابازی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ لائسنس کے اجرا کے دوران 262 پائلٹس کے لائسنسز میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔

مزید پڑھیں: پائلٹس کے لائسنس جعلی یا مشکوک؟ اصل معاملہ آخر ہے کیا؟

بعد ازاں سول ایوی ایشن نے مذکورہ معاملے میں اپنے ہی 5 عہدیداروں کے خلاف ایف آئی اے کو شکایت کی، جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پائلٹ اور فضائی عملے کو لائسنس جاری کرنے کی بے ضابطگیوں کی تفتیش کا آغاز کیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد مشکوک لائسنس کے اجرا میں ملوث 5 سول ایوی ایشن عہدیداروں اور ایک پائلٹ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وفاقی تحقیقاتی ادارہ، ایف آئی آر میں نامزد اور مشکوک لائسنسز کے اجرا میں ملوث باقی عہدیداروں اور پائلٹس کو گرفتار کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

یہ رپورٹ 3 فروری کو 2021 ڈان اخبار میں شائع ہوئی