The Dawn News - Sport - Cricket

دوسرا ٹیسٹ: پچ اور میچ کی معلومات فراہم کرنے والا بکی گرفتار
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پچ اور میچ کی معلومات فراہم کرنے والے بکی کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بروقت کارروائی کر کے ٹیسٹ میچ میں بکی کی سرگرمیوں کو ناکام بنا دیا۔

پی سی بی نے بکی کے پکڑے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پکڑے گئے بکی کا گراؤنڈ کے لیے ڈی جے کا کارڈ بنا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ 4وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مشتبہ شخص راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ اور میچ کے حوالے سے معلومات فراہم کر رہا تھا۔

بورڈ کے مطابق ٹیلیفون پرمیچ کی معلومات دینے پر بکی کو پکڑ کر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کی تحویل میں دے دیا گیا ہے اور مشتبہ شخص کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بکی کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پول: اسٹائلش بابراعظم کی کوہلی کو شکست، قومی کپتان ٹاپ ٹرینڈ

انہوں نے کہا کہ بلال نامی بکی ڈی جے کا کارڈ استعمال کر کے گراؤنڈ کے اندر آیا تھا اور اسے گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بکی کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے اور بلال نامی بکی سے مزید تفتیش جاری ہے۔