The Dawn News - Pakistan - Islamabad

حکومت کا اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کیلئے آرڈیننس لانے کا منصوبہ
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سینیٹ انتخابات اوپن ووٹ کے ذریعے کروانے کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 میں ایک ترمیم کے لیے صدارتی آرڈیننس نافذ کرنے کے حکومتی قدم کی منظوری دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ آرڈیننس آئندہ کچھ روز میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ میں موجود ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ صدارتی آرڈیننس متعارف کرانے کے لیے جمعہ کو ایک سمری سرکولیشن کے ذریعے کابینہ اراکین نے منظور کی۔

صدارتی آرڈیننس متعارف کروانے کا فیصلہ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج اور اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانے کے لیے حکومت کے پیش کردہ آئینی ترمیمی بل کی منظوری میں رکاوٹ کے بعد لیا گیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش

وفاقی کابینہ کے رکن کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت الیشکن ایکٹ 2017 میں کچھ ترامیم کرے گی کیونکہ آرڈیننس آئین میں ترمیم نہیں کرسکتا۔

رکن کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل آرڈیننس نافذ کرنا چاہتی ہے، شیڈول کا اعلان 11 فروری کو متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس آئین میں ترمیم کے لیے بہت کم وقت ہے اور اسی وجہ سے آرڈیننس نافذ کیا جارہا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی: حکومتی اراکین کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، آئینی ترمیم پر آج بھی بحث نہ ہوسکی

کابینہ کے ایک اور رکن نے اس بات کی تصدیق کی کہ جلد آرڈیننس متعارف کروا دیا جائے گا لیکن انہیں اس بارے میں یقین نہیں تھا کہ آیا ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے لیے کی جائیں گی یا آئین کے لیے ہو گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں ایک آئینی ترمیمی بل پیش کیا تھا تاکہ اوپن ووٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات منعقد کرائے جائیں تاہم اپوزیشن نے اس بل کو مسترد کرتے ہوئے شور شرابا شروع کردیا اور یہ بل ایوان سے منظور نہیں ہوسکا تھا، مزید یہ کہ ہنگامہ آرائی نے اسپیکر کو قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

قومی اسمبلی سے بل منظور ہونے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اپنا فیصلہ نافذ کرے گی۔

یہ خبر 6 فروری 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔