The Dawn News - Life & Style

پی ایس ایل 6 کے ترانے پر تنقید، مہوش حیات اور گوہر رشید کا ردعمل
رواں ماہ 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا آفیشل گیت ’گروو میرا‘  2 روز قبل ریلیز کیا گیا تاہم اس پر نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ موسیقی کے دیوانے بھی برہم دکھائی دیے تھے۔

4 منٹ کے دورانیے پر مشتمل پی ایس ایل 6 کے آفیشل گانے کی ویڈیو 6 فروری کو ریلیز کی گئی تھی، جو دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔

رواں برس پی ایس ایل کا ترانہ لیجنڈ گلوکارہ نصیبو لال اور آئمہ بیگ نے گایا ہے اور نوجوان نسل میں کھیل اور گانوں کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں ہپ ہاپ بینڈ ینگ اسٹنرز کے ارکان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس پی ایس ایل فائیو کے گانے ’تیار ہیں‘ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن نصیبو لال اور آئمہ بیگ کے گانے ’گروو میرا‘ کو سننے کے بعد اکثر مداحوں کو پچھلے سیزن کا گانا بہتر لگنے لگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے گانے کو سن کر کرکٹ اور میوزک مداح برہم

کئی شائقین نے پی ایس ایل 6 کا ترانہ سننے کے بعد پی ایس ایل کے ابتدائی تینوں سیزنز کے علی ظفر کے گانوں کی تعریف کی اور لکھا کہ آج تک ان جیسے گانے کوئی اور تیار نہیں کر سکا اور زیادہ تر مداحوں نے علی ظفر سے کرکٹ سپر لیگ کے لیے گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر پی ایس ایل سے متعلق مختلف ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کررہے تھے اور صارفین کی بڑی تعداد نے تنقید کی۔

پی ایس ایل 6 کے ترانے کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اداکار مرزا گوہر رشید اور اداکارہ مہوش حیات نے ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹس کیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہم ہمیشہ پی ایس ایل کے ترانے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں؟ کیا یہ ایک روایت بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: کا آفیشل گیت ’گروو میرا‘ریلیز

اداکار گوہر رشید نے کہا کہ گروو میرا، اسٹیڈیم کے لیے ایک اچھا ترانہ ہے، مجھے یہ گانا پسند آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یاد رکھیں ان حالات میں پی ایس  ایل 6 شروع کرنا آسان بات نہیں لہذا کچھ احترام دکھائیں اور سپورٹ کریں کیونکہ دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے۔

مہوش حیات نے ٹوئٹ کی کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس گانے میں کیا برا ہے؟ مجھے پی ایس ایل کا نیا ترانہ بہت پسند آیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترانہ بولڈ اور فریش ہے، ہم ہمیشہ ایک جیسی مزید چیزیں مانگتے ہیں اور کچھ مختلف قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس تنقید کو رکنا چاہیے، ہمیں مختلف آوازوں اور نظریات کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پی ایس ایل 6 کے ترانے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھی ایک ٹوئٹ کی تھی۔

وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا کہ یاد رکھیں یہ صرف ایک گانا ہے۔