The Dawn News - Pakistan - Islamabad

سینیٹ کی نشست کے ریٹ لگنا شروع ہوگئے ہیں، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کے دفاع میں کہا ہے کہ ابھی سے سینیٹ کی نشست کے ریٹ لگنا شروع ہوگئے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ نہیں، ماضی میں ممبر اپنا ضمیر بیچتے تھے اور پیسہ اکٹھا کرتے تھے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی طاقت کسی ٹینک، توپ خانے یا بندوق سے نہیں آتی بلکہ جب عوام سمجھیں کہ نظام ہماری بہتری کے لیے ہے اور ایوان کی اخلاقی قوت ہی جمہوریت کی اصل طاقت ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود لوگوں کو عوام عزت کی نگاہ سے دیکھیں لیکن اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں میں سینیٹ میں انتخابات سے متعلق متنازع بیانات موجود ہیں۔

مزیدپڑھیں: سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت پر اتفاق کیا لیکن اب جب سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت کو حقیقی روپ دینے کا وقت آیا تو کہتے ہیں کہ بہت بڑی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جرم، سیاست اور جمہوریت جوڑ دی جاتی ہیں، لوگ غلط پیسہ بنا کر سینیٹ کی نشست خریدتے ہیں اور پھر وہ کمائی کرتے ہیں، کمائی کا ایک ذریعہ سینیٹ کے انتخابات ہیں۔

اسد عمر نے انکشاف کیا کہ ابھی سے سینیٹ کی نشستوں کے ریٹ لگنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ ماضی میں ممبر اپنا ضمیر بیچتے تھے اور پیسہ اکٹھا کرتے تھے اور الیکشن میں ووٹ خریدنا پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا بہت عرصے سے ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کیلئے آرڈیننس لانے کا منصوبہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس گھناؤنے کھیل میں حکومت کے پاس بہت سارے طریقے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

اسد عمر نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے منشور میں ہے کہ جتنا آئینی حق ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے اصلاحات لے کر آئیں گے اور اسی لیے اسمبلی میں بل لے کر گئے اور ساری قوم نے اپوزیشن کا تماشہ دیکھا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات پر صدارتی ریفرنس: 'عدالتی رائے حتمی فیصلہ نہیں'

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات شفاف طریقے سے ہونے پر بعض اراکین قومی اسمبلی کی دہاڑیاں ختم ہوجائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ، سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے متعلق جو بھی فیصلہ کریں گے، ہمیں قبول ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2014 میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بیٹھ کر انتخابی اصلاحات پر اتفاق کیا گیا لیکن پھر مسلم لیگ (ن) نے وہ معاہدہ سرد خانے کی نظر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل کابینہ میں منظور ہونے کے بعد اسمبلی میں موجود ہے، جب دسمبر میں انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے این آر او دیں گے تو بات ہوگی۔