The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ملک کی دو سرکاری انشورنس کمپنیوں کا 2 سال سے سربراہ نہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بیوروکریٹک ریڈ ٹیپ اور غیر پرکشش مراعات نے ملک کی دو پریمیئر انشورنس کمپنیوں ’اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ (ایس ایل آئی سی ایل) اور نیشنل انشورنس کارپوریشن (این آئی سی ایل)‘ کو 2 سال سے بغیر چیئرپرسن کے رکھا ہوا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی اے سی کے اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ کئی برسوں سے بیوروکریٹس ایس ایل آئی سی ایل اور این آئی سی ایل کے چیئرمین کے قائم مقام چارج سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ کامرس اور ٹریڈ گروپ کا ایک افسر اور وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری سید رافع بشیر شاہ گزشتہ چند سالوں سے این آئی سی ایل کی سربراہی کر رہے تھے اور مستقل چیئرمین کی تعیناتی میں بنیادی رکاوٹ تھے۔

وزارت تجارت کے خصوصی سیکریٹری محمد سہیل راجپوت کا کہنا تھا کہ 2017 سے این آئی سی ایل کے چیئرمین کی تعیناتی کا عمل 4 مرتبہ شروع کیا گیا اور ایک مرتبہ اُمیدوار کو بھی حتمی شکل دے دی گئی تھی لیکن انہوں نے نسبتاً کم تنخواہ کی بنیاد پر آرگنائزیشن کا حصہ بننے سے انکار کردیا کیونکہ نجی انشورنس کمپنیاں اسی عہدے کے لیے پرکشش پیکجز کی پیشکش کر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ لائف انشورنس کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری

دلچسپ بات یہ ہے کہ سہیل راجپوت خود بھی ایس ایل آئی سی ایل کی بطور قائم مقام چیئرمین سربراہی کر رہے ہیں۔

تاہم انہوں نے پی اے سی کو بتایا کہ ایک اُمیدوار شعیب جاوید حسن کو عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے اور وہ 17 مارچ کو ایس ایل آئی سی ایل کو جوائن کریں گے۔

ان کے مطابق شعیب جاوید حسن ہانگ کانگ میں کام کر رہے ہیں اور ان کا انشورنس کے شعبہ میں کافی تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ حکومت ایم پی-ون پیکج میں ملازمت اور 5 سے 8 لاکھ تک تنخواہ کی پیش کش کرتی ہے جبکہ نجی انشورنس کمپنیاں اس سے کئی زیادہ تنخواہوں کی پیش کش کرتی ہیں تو اس شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے پیشہ ور افراد شاذ و نادر ہی ریاستی ملکیت میں موجود کمپنیوں میں ملازمت کو قبول کرتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیوں حکومت نے ان دو انشورنس کمپنیوں میں سینئر اور قابل افسران کو تعینات نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی ادارے کا ایک سینئر افسر مارکیٹ سے رکھے گئے تجربہ کار فرد سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے۔

چیئرمین نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کو ماہر خزانہ کے طور پر کابینہ میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہوں نے معیشت پر زیادہ قرضوں کا بوجھ ڈالا۔

رانا تنویر حسین نے نجی شعبے سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس سی نے ناقص اور غیرمعیاری خوردنی تیل حاصل کیا۔

علاوہ ازیں پی اے سی نے ایس ایل آئی سی ایل اور این آئی سی ایل سے متعلق آڈٹ پیراز کی اسکروٹنی اس لیے مؤخر کردی کیونکہ پرنسپل اکاؤنٹ افسر محمد صالح احمد فاروقی کووڈ 19 کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کو لائف انشورنس کروانی چاہیے؟

اس دوران منزہ حسن نے نکتہ اٹھایا کہ این آئی سی ایل نے اپنا ریکارڈ آڈٹ حکام کے حوالے نہیں کیا۔

اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں این آئی سی ایل کے قائم مقام چیئرمین نے پی اے سی کو بتایا کہ 2010 سے جب اس وقت کے چیئرمین اور تمام این آئی سی ایل بورڈ اراکین کو کرپشن کیس میں تعلق پر گرفتار کیا گیا تھا اور اکاؤنٹس کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 2017 تک ریکارڈ برقرار رکھا گیا تھا اور باقی ریکارڈ کو حتمی شکل دے کر رواں سال اکتوبر تک آڈٹ ٹیم کے حوالے کردیا جائے گا۔

بعد ازاں کمیٹی نے آڈٹ پیراز پر بحث کو آئندہ ماہ تک مؤخر کردیا۔

یہ خبر 11 فروری 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔