The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکار شہید
صوبہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق  گزشتہ شب ضلع کیچ میں ہوشاپ کے قریب این-85 ہائی وے کی سیکیورٹی کے لیے قائم ایف سی بلوچستان کی پوسٹ پر دہشگردوں نے حملہ کیا۔

آئی سی پی آر کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی نے جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 7 جوان شہید

بیان کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی برسوں سے بد امنی کا شکار ہے اور یہاں سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے اور مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، صوبے میں شورش کے پسِ پردہ ملک دشمن عناصر کے ملوث ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل 27 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 'ہرنائی کے علاقے شیرگ میں واقع پوسٹ پر دہشت گردں نے رات گئے فائرنگ کی'۔

اس قبل 23 دسمبر کو ضلع آواران کے علاقے سلک کور میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا تھا جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہید

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے سلک کور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک پکڑا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 22 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے آواران میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 مشتبہ دہشتگرد ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ’یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں 20 دسمبر کو آواران کے علاقے میں لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے تھے‘۔