The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلیے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلیاں متوقع
اسلام آباد: آنے والے سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگیوں پر حکمران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پر کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم اسے حل کرنا چاہ رہے ہیں اور پارٹی امیدواروں کی فہرست میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارٹی رہنماؤں کی شکایات کو دور کرنے اور امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی جاری کردہ امیدواروں کی فہرست کے مطابق 56 پی ٹی آئی امیدواروں نے حکمران جماعت کی 20 متوقع نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگیاں جمع کرائے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ 36 کورنگ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور اب یہ عمران خان پر ہے کہ وہ ان میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کریں جنہیں وہ سینیٹ انتخابات میں مقابلے کے لیے فٹ سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ کے طریقہ کار پر ابہام کے دوران 170 کاغذات نامزدگی جمع

اس حوالے سے ایک اندرونی شخص نے ڈان کو بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کے اراکین نے وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کی سینیٹ انتخابات کے لیے نامزدگی پر تحظات کا اظہار کیا تھا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر مخالفت کے باوجود وزیراعظم عمران خان انہیں امیدواروں کی فہرست سے نہیں ہٹائیں گے۔

علاوہ ازیں سندھ میں پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سے ملاقات کی اور سیاہ و سفید میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

پارٹی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے دو دیگر امیدوار فیصل سلیم اور سیف اللہ ابڑو بھی لپیٹ میں آگئے۔

ایک نجی ٹی وی شو میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر جو پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے رکن بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ فیصل واڈا کی نامزدگی کے خلاف تھے ان کی مخالفت جائز تھی کیونکہ فیصل واڈا پہلے ہی قومی اسمبلی کی نشست رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’لیکن فیصل واڈا ای سی پی میں (دوہری شہریت) کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ خدشہ ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آسکتا ہے‘۔

اگر ایک مرتبہ فیصل واڈا اس کیس میں قصوروار ثابت ہوگئے تو وہ سینیٹ کی نشست کے لیے اہل نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی طرف سے نامزدگی واپس لینے کے بعد بلوچستان سے عبدالقادرنے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرادیے ہیں، پی ٹی آئی نے بلوچستان سے پارٹی کے ایک اور فرد ظہور آغا کو نامزد کیا ہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالقادر کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ اتنخابات جیتنے کی پوزیشن میں ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کہتی ہیں کہ بنی گالہ میں دھرنے پر ظہور آغا کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹیں دینے پر پی ٹی آئی اور بی اے پی میں اختلافات

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ایک اجلاس میں کہا کہ وہ سینیٹ انتخابات کے لیے میرٹ پر پارٹی ٹکٹس دیں گے اور کسی ’پیراشوٹر‘ کو سینیٹر بننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ناراض ایم این ایز سے ملاقات کی، ان اراکین قومی اسمبلیز میں جنید اکبر، نور عالم خان، عاطف خان، ارباب امیر ایوب، شیر علی ارباب اور شوکت علی شامل تھے۔

ملاقات میں تمام سیاسی صورتحال اور ان کے متعلقہ حلقوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔