The Dawn News - Pakistan - Islamabad

شجرکاری مہم: آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے ہم اپنا طرز زندگی تبدیل کریں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 10 ارب درختوں کے سونامی کے تحت موسم بہار کی شجرکاری مہم 2021 اور پہلے میاںواکی شہری جنگل کا آغاز کردیا۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں زمین اور سوچ میں ایک تبدیلی لیکر آرہے ہیں اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنا طرز زندگی تبدیل کریں اور سوچیں کہ آج جو ہم اپنے ملک سے کر رہے ہیں اسے ہماری آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا یا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو آج آپ کر رہے ہیں اس کے اللہ کی دی ہوئی زمین پر کیا اثرات آئیں گے اس کا سوچیں، ہم نے گزشتہ 70 سال میں نہ اپنی آخرت کی فکر کی اور نہ یہ سوچا یہ جس بے دردی سے ہم اپنے درخت کاٹ رہے ہیں، جنگلات ختم کر رہے ہیں اس کا آنے والی نسلوں پر کیا نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں: ملک کا مستقبل 5 سال کی منصوبہ بندی سے نہیں بنتا، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کا سب سے زیادہ نقصان لاہور میں واضح ہے، میں لاہور میں بڑا ہوا، اس شہر کو اور پشاور کو باغوں کا شہر کہتے تھے لیکن آج جو وہاں آلودگی ہے وہ ہمارے اور بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق آج لاہور میں، کراچی میں اور اس کے بعد پشاور میں جو آلودگی ہے اس سے انسان کی زندگی اوسطاً 11 سال کم ہوتی ہے، خاص طور پر اس کے بچوں اور بزرگوں پر برے اثرات ہیں۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا آلودگی کی وجہ ہے کہ گزشتہ 20 سال میں لاہور کے 70 فیصد درخت کاٹ دیے گئے اور شہر سیمنٹ کا جنگل بن گیا جس کے اثرات تو آنے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور میں 50 مقامات ڈھونڈے ہیں جہاں یہ میاں واکی جنگل لگائے جائیں گے کیونکہ یہ ایسا جنگل ہے  جو بہت تیزی سے اگتا ہے اور آج اس کا اسلام آباد میں آغاز کیا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا یہ جنگل دوسرے جنگل کے 30 سال کے مقابلے میں 10 سال میں اگ جاتا ہے اور یہ آکسیجن بھی زیادہ فراہم کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں یہ پہلی جگہ کا انتخاب کیا ہے اس کے علاوہ یہاں 20 مزید مقامات پر اسی طرح کا جنگل اگایا جائے گا۔

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے، اللہ نے جو پاکستان دیا ہے یہ بہت بڑا تحفہ ہے، زیادہ تر لوگوں کو پتا ہی نہیں ہے کہ اللہ نے کس طرح کی نعمتیں بخشی ہیں، میں وہ خوش قسمت پاکستانی ہوں جس نے پاکستان سمیت دنیا دیکھی ہوئی ہے اور میں اپنے تجربے سے کہتا ہوں کہ یہ ملک اللہ کا تحفہ ہے لیکن ہم نے اس کی قدر نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: شجرکاری مہم: آئندہ جون تک ایک ارب درخت لگا دیں گے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آپ کے ساتھ مل کر پورے پاکستان کو سبز پاکستان بنا دے گی، اس میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے کیونکہ حکومت ایک ماحول بنا سکتی اور فنڈنگ کرسکتی لیکن اصل میں ایک قوم اپنے مستقبل کو ٹھیک کرتی ہے۔

دوران خطاب انہوں نے کہا کہ ہم ابھی فیصلہ کر رہے ہیں کہ اسکولوں میں ایک خصوصی مضمون دیں تاکہ لوگوں کو اہمیت ہو کہ ملک کو سبز کرنا کتنا ضروری ہے کیونکہ دنیا میں جو موسمیاتی تبدیلی آرہی ہے اور موسم گرم ہورہا ہے اس میں ہم دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہیں جنہیں اس سے زیادہ خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے اور اب ہمارا 10 ارب درخت اگانے کا ہدف ہے، جس کی دنیا تعریف کر رہی ہے اور عالمی اداروں ڈبلیو ڈبلیو ایف نے خیبرپختونخوا میں لگائے گئے ہمارے درختوں کا خود آڈٹ کیا۔

وزیراعظم نے ملک کے نوجوانوں و طلبہ سے اپیل کی کہ آپ نے اپنے مستقبل کو بچانے کے لیے اس میں بھرپور حصہ لینا ہے اور ہم آپ کے ساتھ ملک کر اس ملک کو سبز پاکستان بنا دیں گے۔