The Dawn News - Pakistan - Balochistan

پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے محروم ہونے والے بزنس ٹائیکون کو بی اے پی کا ٹکٹ مل گیا
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کے بعد بطور آزاد اُمیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے بزنس ٹائیکون محمد عبدالقادر سینیٹ انتخاب کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی کی جانب سے کیا گیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی احمد مجتبیٰ کو بھی مبارک باد دی، جنہوں نے حال ہی میں سنگاپور میں ہونے والے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دی تھی، احمد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

دوسری جانب جام کمال خان نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا کہ عبدالقادر نے بی اے پی کو فنڈز دیے ہیں اور کہا کہ اس سے قبل وہ سینیٹ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی اور بی اے پی کے مشترکہ اُمیدوار تھے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے ان سے ٹکٹ واپس لینے کے بعد اب وہ بلوچستان سے بی اے پی کے ٹکٹ پر سینیٹ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں اور 2004 سے وہ بلوچستان سے سینیٹ انتخاب کے لیے کاغذات نامزدی جمع کرارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کے لیے ’پیراشوٹسٹ‘ کا لفظ استعمال نہیں ہونا چاہیے، پیراشوٹسٹ ایک عجیب لفظ ہے جو حال ہی میں پاکستان کی سیاست میں متعارف کرایا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر آپ سینیٹ کی تاریخ دیکھیں تو پھر ہر کوئی پیراشوٹسٹ ہے۔

وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ بی اے پی نے منظم طریقے سے انٹرویز کے بعد اُمیدواروں کو ٹکٹ دیے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج کل پاکستان کی سیاست سینیٹ کے ’ریسلنگ گراؤنڈ‘ پر مرکوز ہے۔

بی اے پی کے اُمیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد

دوسری جانب ڈان اخبار کی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے اسکروٹنی کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے اُمیدوار ڈاکٹر نواز ناصر کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا۔

ڈاکٹر نواز نے ٹیکنوکریٹ اور علما کے لیے مختص سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹیں دینے پر پی ٹی آئی اور بی اے پی میں اختلافات

ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ناصر کی ’دوہری شہریت رکھنے‘ کی بنیاد پر یہ کاغذات مسترد کیے گئے۔

تاہم 15 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

ان افراد میں ظہور احمد (پی ٹی آئی)، نوابزادہ ارباب عمر، فاروق کاسی اور بینش سکندر (اے این پی)، بلوچستان عوامی پارٹی کے آغا عمر احمد زئی، محمد عبدالقادر، میر سرفراز احمد بگٹی، دنیش کمار، شائینہ خان اور ستارہ ایاز، (پی کے میپ) کے سینیٹر محمد عثمان اور (جے یو آئی ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ، آسیہ ناصر اور حمن داس شامل ہیں۔