The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کا تحریک انصاف کی سینیٹ انتخابی مہم کی خود نگرانی کا فیصلہ
اسلام آباد: ملک میں جہاں ایک جانب 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات ہونے ہیں وہی وزیراعظم عمران خان نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات کو منسوخ کردیا ہے اور ایوان بالا کے انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مہم کی براہ راست نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے نشست کے لیے پی ٹی آئی کے اُمیدوار وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اتوار کو انتخاب کے لیے مہم کا آغاز کردیا اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین اسمبلی کے گھر گھر جاکر ان سے ملاقات کی۔

وہی حکومت نے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، جو اسلام آباد کی نشست کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ اُمیدوار ہیں، کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات لگائے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی نے حفیظ شیخ، ثانیہ نشتر سمیت 13 کو اُمیدوار نامزد کردیا

ادھر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ آج (پیر) سے ’وزیراعظم عمران خان صرف سینیٹ انتخابات پر توجہ مرکوز کریں گے اور کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے’۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی مہم کی براہ راست نگرانی کریں گے اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلیز سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان اسلام آباد کی سینیٹ کی نشست پر کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، اس نشست کے لیے قومی اسمبلی ایک الیکٹورل کالج ہے اور 3 مارچ کو ایوان کا ایک دلچسپ اجلاس ہوگا جہاں دونوں اُمیدواروں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس دعوے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کی حمایت کرے گی، کے بعد خاص طور پر ایم کیو ایم پاکستان کی کراچی میں پی ٹی آئی کے اہم استقبالیہ میں عدم شرکت نے کئی سوالات اٹھا دیے۔

اس حوالے سے جب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے استقبالیہ میں شرکت نہیں کی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان انتخابات میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی حمایت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اتوار کو ملاقات کی اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا، ’اس اجلاس کی تفصیلات بعد ازاں میڈیا سے شیئر کی جائیں گی‘۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، الیکشن کمیشن

اپنی ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی جبکہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔