The Dawn News - Pakistan - Islamabad

سینیٹ انتخابات: حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے، وزیر داخلہ کا دعویٰ
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ سینیٹ انتخاب میں حفیظ شیخ کی کامیابی کے لیے 120 فیصد پرامید ہیں اور حفیظ شیخ عمران خان کا امیدوار ہے اور وہ جیتنے جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ناراض پارلیمنٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سب راضی ہیں، الیکشن نزدیک ہوتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے کہ لوگوں کے مسائل زندہ ہوجاتے ہیں لیکن اس سے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کا دن ہے اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے اور جو جمہوریت کی توانائی کے لیے الیکشن عمل میں رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے، پنجاب میں تو ہم نے الیکشن پر بڑی آسانی سے ٹوکرا رکھ دیا جبکہ باقی جگہ الیکشن ہورہے ہیں۔

بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ’مدر آف دی الیکشن‘ ہورہے ہیں اور عمران خان کا اُمیدوار شیخ حفیظ جیتنے جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کا جیت کا دعویٰ، فیصل واڈا اپوزیشن امیدوار کی ہار کیلئے پُرامید

وزیر داخلہ نے کہا کہ بلند حوصلے ہیں اور 5 بجے ہم جیتے گے اور کل سے پی ڈی ایم کی سیاست کمزور پڑے گی، ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن اتحاد سے درخواست کی کہ 26 تاریخ کے اپنے لانگ مارچ کو آگے لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ایک گرینڈ مارچ ہونے جارہا ہے، 23 تاریخ کو یہ مارچ ہے اور 24 کو ان کا آرام کا دن ہوتا ہے جبکہ 25 اور 26 کو انہوں نے واپس جانا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اب ہمیں سکون بھی چاہیے، جمہوریت کی توانائی اور طاقت کے لیے سوچنا چاہیے اور حفیظ شیخ کی جیت جمہوریت کی طاقت اور بڑائی ہوگی۔

ووٹوں کی خرید و فروخت کا کھیل 30 سال سے کھیلا جارہا ہے، اسد عمر

دوسری جانب وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا کھیل 30 سال سے کھیلا جارہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ کھیل کل سے نہیں ہورہا 30 سال سے کھیلا جارہا ہے، فون کیمرے آنے کی وجہ سے پورا پاکستان یہ ویڈیو دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’گھناؤنا کھیل ہی ان کی سیاست ہے، حرام کا پیسہ کماؤ اس سے نشستیں خریدوں اور اس کے بعد طاقت میں آکر مزید حرام کا پیسہ کماؤ، یہ سیاست کا وقت ختم ہوچکا ہے، وہ جو مرضی کرلیں’۔

یہ بھی پڑھیں: ایوان بالا کی 37 نشستوں کیلئے پولنگ جاری

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ سب نے دیکھا کہ ہمارے ایک ایم پی او کو اسمبلی کے فلور سے گھسیٹ کر لے جارہے ہیں اور وہ ویڈیو پر کہہ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی مجھے اغوا کر رہی ہے جبکہ میں الیکشن کمیشن پر حیران ہوں کہ وہ کیا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایوان بالا کی 37 نشستوں پر آج انتخابات کے لیے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر 78 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے تمام امیدوار گزشتہ ماہ دیگر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے یا نااہل ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔

اسلام آباد سے 2، سندھ سے 11 جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینیٹرز کی نشستوں پر مقابلہ ہورہا ہے۔

تاہم اس مقابلے میں کانٹے کا مقابلہ اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر متوقع ہے جہاں حکومت کی طرف سے حفیظ شیخ اور اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔