The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اپوزیشن کی سازش کو بے نقاب کردیا، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانے کی تحقیقات کا عندیہ دے دیا۔

اسلام آباد میں سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کمیرے لگانے کی بھرپور تحقیقات کرائیں گے اور متعلقہ لوگوں کو بے نقاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کا سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے نصب ہونے کا الزام

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سازش بے نقاب کردی ہے اور نیا پولنگ بوتھ لگنا چاہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیسہ استعمال کرنا اور دھونس استعمال کرنا اپوزیشن کی سیاست کے بنیادی اصول ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے قومی اسمبلی میں کم تعداد کے باوجود الیکشن جیتا اس لیے سب کو معلوم ہے کہ وہ پیسے لے کر اسلام آباد بھر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنی جدوجہد کررہی ہے دراصل یہ کرپشن بچانے کے لیے ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ آزاد ارکان کو ملائیں تو ہم امید کرتے ہیں کہ ہم جیت جائیں گے۔

جس نے کیمرا لگایا ہے اس نے ہی ڈھونڈا، سینیٹر فیصل جاوید

اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نئے پولنگ بوتھ کا بھی جائزہ لیں گے اور جس نے کیمرا لگایا ہے اس نے ہی ڈھونڈا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ اتنے سازشی اور ماہر لوگ ہیں، یہ 'بڑے آئے جیمز بانڈ 007'۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ سینیٹ میں آنے کے ساتھ ہی وہ پولنگ بوتھ میں گئے اور کیمرا ڈھونڈ لیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ اپوزیشن نے جس طرح وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی اس کی ساری وجہ این آر او ہے۔

مزید پڑھیں: ‘وہ کون ہے جس نے اندر جاکر کیمرے نصب کیے’

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ نشست کی کامیابی اور آج کمیرے کی تنصیب سے واضح ہوگیا کہ سینیٹ انتخاب کبھی بھی اوپن سے بیلٹ نہیں کروانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ہر الیکشن شفاف ہو اور ہارنے والے پروقار طریقے سے اپنے ہار تسلیم کرے۔

فیصل جاوید نے اپوزیشن کو چیلنج کیا کہ اوپن بیلٹ پر آؤ تب معلوم چل جائے گا کہ کون عوام پسند رہنما ہے۔

واضح رہے کہ آج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے سینیٹ میں انتخاب ہوگا اور پولنگ بوتھ میں دو کمیروں کی موجودگی پر سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تحقیقات کرانے کا عندیہ دیا۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے نصب ہونے کا الزام سامنے آیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ 'میں نے اور ڈاکٹر مصدق ملک نے پولنگ بوتھ کے بالکل اوپر نصب کیمرے کا سراغ لگایا'

دوسری جانب سینیٹرز کی حلف برداری کی تقریب کے بعد پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مبینہ خفیہ کیمروں کی تنصیب پر اعتراض کیا جس کے بعد اپوزیشن اراکین کے احتجاج نے ایوان کو مچھلی بازار میں تبدیل کردیا۔

تاہم پریزائنڈنگ افسر نے ایجنڈے سے ہٹ کر کوئی معاملہ موضوع بحث لانے سے انکار کردیا البتہ موجودہ پولنگ بوتھ کو ہٹا کر نیا پولنگ بوتھ لگانے کی ہدایت کی۔