The Dawn News - Pakistan

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار 664 افراد متاثر، 32 انتقال کرگئے
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا اعلان کردیا گیا ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ پنجاب ہے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پنجاب میں صوبائی حکومت نے 7 شہروں میں 15 مارچ سے 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شعبہ صحت کے حکام نے بتایا تھا کہ پنجاب کے چار شہروں میں وبا کے 70 فیصد کیسز دراصل برطانیہ میں پائی جانے والی نئی قسم کے کورونا وائرس کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے کیسز میں 2 ہزار 664 کا اضافہ ہوا اور مزید 32 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

اسی طرح ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 تک جا پہنچی ہے جس میں سے 13 ہزار 508 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ 19 کا شکار مزید ایک ہزار 275  مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے اور یوں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 571 ہوگئی۔

پاکستان میں اس وائرس سے اب تک 94.3 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 121 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش کے ساتھ ساتھ مختلف پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے نفاذ اور ہٹانے کا سلسلہ جاری رہا۔

این سی او سی کی جانب سے 15 مارچ سے انِڈور شادیوں، ڈائننگ اور سینما گھروں پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے وبا کی صورتحال کے باعث واپس لے لیا گیا جبکہ 9 شہروں کے تعلیمی اداروں میں 15 سے 28 مارچ تک تعطیلات دے دی گئی تھیں۔

آج 14 مارچ کو پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں وائرس کی صورتحال کچھ یوں ہے:

سندھ

سندھ جو اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے وہاں وائرس نے مزید 220 افراد کو متاثر کیا جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ مزید کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔

اس طرح سندھ میں وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 179 ہوگئی اور اموات 4 ہزار 453 پر برقرار ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کا پھیلاؤ جاری ہے اور گزشتہ کئی روز سے یہاں انفیکشن کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایک ہزار 653 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 21 مریض انتقال کر گئے۔

اس طرح پنجاب میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 468 اور اموات 5 ہزار 753 ہوگئیں۔

خیبرپختونخوا

ادھر خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے 368 نئے کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اس طرح سامنے آنے والے ان اعداد و شمار کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 75 ہزار 725 اور اموات 2 ہزار 153تک پہنچ گئیں۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں کورونا کی صورتحال قدرے بہتر تھی لیکن گزشتہ روز وہاں 18 نئے کیسز سامنے آئے۔

اس طرح وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہزار 206 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 202 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

ملک کے وفاقی دارالحکومت میں عالمی وبا کے 345 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

یوں اسلام آباد میں مجموعی کیسز 47 ہزار 710 تک پہنچ گئے اور اموات 524 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور مزید 60 افراد اس سے متاثر ہوئے جبکہ 30 مریض لقمہ اجل بنے۔

آزاد کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 ہزار 952 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 320 تک پہنچ چکی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی حکومت خطے کو کورونا فری قرار دے چکی تھی تاہم 6 مارچ کے بعد وہاں گزشتہ روز کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔

اس علاقے میں کورونا کے مجموعی طور پر 4 ہزار 960 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 103 افراد کا انتقال ہوا۔