The Dawn News - Pakistan - Punjab

سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے کا سوات تک پروازیں چلانے کا فیصلہ
راولپنڈی: سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سوات، اسکردو اور گلگت تک پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

سوات میں موجود سیدو شریف ایئرپورٹ کو 2004 میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر غیر فعال کردیا گیا تھا تاہم اب جلد ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے اسے اپ گریڈ کیے جانے کے بعد اسے فعال کردیا جائے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے اس حوالے سے بتایا کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے اگلے ماہ سے اسلام آباد سے سیدو شریف تک ہفتہ وار دو پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے نے اگلے ماہ سے ہی لاہور سے اسکردو اور لاہور سے گلگت تک بھی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحت کا فروغ: وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی

ترجمان کے مطابق سی اے اے انتظامیہ کو پی آئی اے کے فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا اور جیسے ہی ایئرپورٹ پر بحالی کا کام مکمل ہوجائے گا، قومی ایئرلائن پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردے گی۔

اس ضمن میں سی اے اے کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سیدو شریف ایئرپورٹ پر کچھ تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا، جسے اب مکمل کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں موجود 44 ایئرپورٹس میں سے 27 ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، جب کہ 6 ایئرپورٹس غیر فعال اور 11 ایئرپورٹس بند ہیں۔

سی اے اے کے مطابق غیر فعال ایئرپورٹس میں سرگودھا اور بنوں ایئرپورٹ بھی شامل ہیں۔

سرگودھا ایئرپورٹ پر سی اے اے کا کوئی اسٹاف تعینات نہیں ہے مگر اسے پی اے ایف بیس مشف کا اسٹاف دیکھ رہا ہے جب کہ بنوں ایئرپورٹ کو 2002 میں اس وقت غیر فعال کردیا گیا تھا جب وہاں مسافروں کی آمد و رفت انتہائی کم ہوگئی تھی۔

تاہم مذکورہ دونوں ایئرپورٹس کو فوری طور پر فعال کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔

ملک میں موجود دیگر عارضی طور پر غیر فعال ایئرپورٹس میں خضدار، مظفرآباد، بالاکوٹ، بنوں، پاراچنار اور سیدو شریف ایئرپورٹ شامل ہیں۔

مستقل طور پر غیر فعال ایئرپورٹس میں جیوانی پی این، ارماڑا، سبی، منگلا، کوہاٹ، بھگتانوالا، میانوالی، سیوہن شریف، میرپور خاص، تلہار اور جیکب آباد ایئرپورٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سیاحت پر کورونا بحران کے بڑھتے سائے

اس وقت ملک بھر میں 12 انٹرنیشنل ایئرپورٹس فعال ہیں، جن میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ، فیصل آباد، رحیم یار خان، تربت، گوادر، اولڈ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی جانب سے تعمیر کردہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔

سی اے اے کے مطابق اگر ملک میں موجود عارضی غیر فعال اور مستقل غیر فعال ایئرپورٹس کے مقامات پر لوگوں کی آمد و رفت میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے تو مذکورہ ایئرپورٹس کو 90 دن کے اندر فعال بنایا جا سکتا ہے۔

اس وقت میں ملک میں موجود 44 میں سے 12 ایئرپورٹس عالمی جب کہ 15 ایئرپورٹس مقامی پروازیں کے لیے فعال ہیں۔

یہ رپورٹ 15 مارچ 2021 کو ڈان میں شائع ہوئی