The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان میں مزید 3 ہزار 449 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص، 40 انتقال کرگئے
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث حکام نے ایک مرتبہ پھر سخت پابندیوں کا انتباہ دیا ہے۔

ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا کی صورتحال تشویشناک دکھائی دے رہی ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 259 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ مزید 40 مریض زندگی کی بازی بھی ہار گئے اور اس طرح ملک میں اب تک کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی۔

تاہم ملک میں ایک بڑا حصہ اس عالمی وبا سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب بھی ہوچکا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے شفاپانے والوں کی تعداد 813 رہی۔

یوں ملک میں مجموعی کیسز میں سے 93.4 فیصد یعنی 5 لاکھ 78 ہزار 314 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش کے ساتھ ساتھ مختلف پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے نفاذ اور ہٹانے کا سلسلہ جاری رہا۔

دریں اثنا اب ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں جبکہ 9 شہروں کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات دے دی گئی تھیں۔

آج 19مارچ کو پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں وائرس کی صورتحال کچھ یوں ہے:

سندھ

سندھ، اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے یہاں وائرس نے مزید 296 افراد کو متاثر کیا جبکہ 4 مریض اس وبا کے باعث لقمہ اجل بنے۔

اس طرح سندھ میں وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 503 ہوگئی اور اموات 4 ہزار 473 تک پہنچ گئیں۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کا پھیلاؤ جاری ہے اور گزشتہ کئی روز سے یہاں انفیکشن کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایک ہزار 868 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 23 مریض انتقال کر گئے۔

اس طرح پنجاب میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 93 ہزار 54 اور اموات 5 ہزار 919 ہوگئیں۔

خیبرپختونخوا

ادھر خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے 529 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اس طرح سامنے آنے والے ان اعداد و شمار کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 77 ہزار 972 اور اموات 2 ہزار 196 تک پہنچ گئیں۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں گزشتہ روز 21 نئے کیسز سامنے آئے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ 9 مارچ کے بعد کورونا کے باعث وہاں کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔

اس طرح وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہزار 290 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 202 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

ملک کے وفاقی دارالحکومت میں عالمی وبا کے 620 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور مزید 5 مریض انتقال کر گئے۔

یوں اسلام آباد میں مجموعی کیسز 50 ہزار 96 تک پہنچ گئے اور اب تک 536 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بھی کورونا کیسز تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ روز مزید 113 افراد اس سے متاثر ہوئے جبکہ کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔

آزاد کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 ہزار 377 تک جا پہنچی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 328 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی حکومت خطے کو کورونا فری قرار دے چکی تھی تاہم 3 روز قبل وہاں ایک ساتھ 4 نئے کورونا کیسز سامنے آئے البتہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس علاقے میں کورونا کے مجموعی طور پر 4 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 103 افراد کا انتقال ہوا۔