The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ملک میں مسلسل چوتھے روز کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
پاکستان کو کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خاصا متاثر کردیا ہے اور حکام مسلسل عوام پر حفاظتی اقدامات اپنانے سے متعلق زور دے رہے ہیں جبکہ انفیکشن روکنے کے لیے مختلف پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

ملک میں گزشتہ 4 روز سے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے کیسز میں 3 ہزار 667 کا اضافہ ہو جبکہ 44 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

اسی طرح ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار 802 تک جا پہنچی ہے جس میں سے 13 ہزار 843 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ 19 کا شکار مزید 2 ہزار 92 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے اور یوں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار852 ہوگئی۔

پاکستان میں اس وائرس سے اب تک 92.8 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 107 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش کے ساتھ ساتھ مختلف پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے نفاذ اور ہٹانے کا سلسلہ جاری رہا۔

دریں اثنا اب ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جاچکے ہیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر مزید سخت پابندیوں کا انتباہ بھی دیا جارہا ہے۔

آج 21 مارچ کو پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں وائرس کی صورتحال کچھ یوں ہے:

سندھ

پورے ملک میں صوبہ سندھ وہ صوبہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے، یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس نے مزید 262 افراد کو متاثر کیا جبکہ ایک مریض اس وبا کے باعث لقمہ اجل بنا۔

اس طرح سندھ میں وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 58 ہوگئی اور اموات 4 ہزار 479 تک پہنچ گئیں۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کا پھیلاؤ جاری ہے اور گزشتہ کئی روز سے یہاں انفیکشن کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 2 ہزار 90 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 30 مریض انتقال کر گئے۔

اس طرح پنجاب میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 177 اور اموات 5 ہزار 974 ہوگئیں۔

خیبرپختونخوا

ادھر خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے 592 نئے کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اس طرح سامنے آنے والے ان اعداد و شمار کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 79 ہزار 245 اور اموات 2 ہزار 208 تک پہنچ گئیں۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں گزشتہ روز 21 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک 9 مارچ کے بعد ایک مریض انتقال کر گیا۔

اس طرح وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہزار 327 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 203 ہوگئی۔

اسلام آباد

ملک کے وفاقی دارالحکومت میں عالمی وبا کے 571 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔

یوں اسلام آباد میں مجموعی کیسز 51 ہزار 414 تک پہنچ گئے اور اب تک 543 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بھی کورونا کیسز تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ روز مزید 126 افراد اس سے متاثر ہوئے جبکہ 3 مریض دم توڑ گئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 ہزار 609 تک جا پہنچی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 333 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی حکومت خطے کو کورونا فری قرار دے چکی تھی تاہم گزشتہ روز وہاں 5 نئے کیسز سامنے آگئے۔

اس علاقے میں کورونا کے مجموعی طور پر 4 ہزار 972 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 103 افراد کا انتقال ہوا۔