The Dawn News - World

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں صرف 30 افراد شرکت کریں گے
برطانوی شاہی محل نے 9 اپریل کو دنیا سے رخصت ہونے والے ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات اور تدفین کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی تدفین 17 اپریل کو ہوگی۔

شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پہلی بار کسی شاہی فرد کی آخری رسومات کو محدود کیا جا رہا ہے اور لوگوں سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ بھی پابندیوں پر عمل کریں گے۔

شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں مکمل تفصیل بیان کی گئی کہ کس طرح شہزادہ فلپ کے جنازے کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بیان میں واضح کیا گیا کہ آخری رسومات اور تدفین کے موقع پر صرف شاہی خاندان کے انتہائی قریبی افراد ہی شرکت کریں گے جب کہ تقریبات میں شاہی محل کے اعلیٰ عہدیدار بھی حاضر رہیں گے۔

شہزادہ فلپ نے سوگواروں میں بیوہ اور چار بچوں سمیت متعدد پوتے اور پوتیاں چھوڑی ہیں——فائل فوٹو: اے ایف پی

اسی حوالے سے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو سہ پہر تین بجے ادا کی جائیں گی اور ان کی تدفین سے قبل ان کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 اپریل تک برطانیہ میں شہزادہ فلپ کی موت کا ایک ہفتے کا سوگ منایا جائے گا اور اس دوران اہم سرکاری عمارتوں اور شاہی محل کی ملکیت میں آنے والی عمارتوں میں برطانوی پرچم نصف اوچائی تک رکھے جائیں گے۔

شہزادہ فلس کی آخری رسومات کو ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے گا اور انہیں تدفین سے قبل گارڈ آف آنر سمیت دیگر شاہی سلامیاں بھی دی جائیں گی۔

ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ کا ساتھ 73 سال تک رہا—فائل فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ فلپ کی لاش اس وقت ونڈسر محل کے سرد خانے میں ذاتی تابوت میں رکھی ہوئی ہے، تاہم تدفین سے قبل ان کی لاش کو دوسرے تابوت میں منتقل کرکے آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

شہزادہ فلپ کی تدفین کے وقت ان کی تابوت میں تمام شاہی اعزازات کے نشان، تلوار اور یہاں تک کہ ان کے پیدائشی شاہی یونانی اعزازات کو بھی ان کی تابوت کے اوپر سجایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ فلپ کی لاش کو پونے تین بجے تدفین کے لیے اٹھایا جائے گا اور ان کی تابوت کو آخری رسومات کے لیے لے جاتے وقت ان کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس اور دیگر شاہی افراد تابوت کے پیچھے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: شہزادہ فلپ کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت

ملکہ برطانیہ بھی شہزادہ فلپ کی جائے تدفین پر الگ سے پہنچیں گی اور ان کی تدفین بھی ونڈسر محل میں تین بجے کے بعد کی جائے گی۔

تدفین سے قبل شہزادہ فلپ کو 8 منٹ تک گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور انہیں دوسری شاہی سلامیاں بھی دی جائیں گی۔

تدفین کے موقع پر 30 افراد موجود ہوں گے

شہزادہ فلپ کو شاہی اعزازات کے ساتھ 17 اپریل کو دفنایا جائے گا—فوٹو: شاہی محل ویب سائٹ

رائٹرز کے مطابق شاہی محل نے واضح کیا ہے کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کی تقریبات میں صرف 30 افراد شرکت کریں گے۔

اگرچہ شاہی محل نے 30 افراد کی فہرست جاری نہیں کی، تاہم مذکورہ افراد میں شاہی خاندان کے کئی اہم افراد بھی شامل نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مارچ میں شاہی خاندان سے الگ ہونے والے شہزادہ فلپ کے پوتے شہزادہ ہیری بھی آخری رسومات میں شرکت کریں گے مگر ان کی اہلیہ رسومات میں نہیں ہوں گی۔

اسی طرح آخری رسومات میں شہزادہ فلپ کے بڑے پوتے اور شہزادہ ہیری کے بھائی ولیم بھی ہوں گے مگر ان کی اہلیہ بھی آخری رسومات میں نہیں ہوں گی۔

اسی طرح شہزادہ فلپ کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس تو ہوں گے مگر ممکنہ طور پر ان کی اہلیہ بھی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوں گی۔

یوں شہزادہ فلپ کے باقی دونوں بیٹے شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ ایڈورڈ تو آخری رسومات میں موجود ہوں گے مگر دیگر اہل خانہ سے متعلق تاحال کوئی واضح تفصیلات موجود نہیں۔

’رائٹرز‘ نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔

اس حوالے سے بورس جانسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی جگہ شاہی خاندان کا کوئی فرد آخری رسومات میں شامل ہو تو بہتر ہے۔

زندگی بھر ملکہ کے پیچھے چلنے پر شہزادہ فلپ کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں—فائل فوٹو: پی اے میڈیا