The Dawn News - Tech

انسٹاگرام صارفین کو لائیکس چھپانے کا آپشن دینے کیلئے تیار
انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جو آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دے گا کہ اپنی پوسٹس پر لائیکس کو چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

انسٹاگرام نے 2019 میں پوسٹس پر لائیکس چھپانے کے فیچر کی آزمائش محدود صارفین پر شروع کی تھی تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کمپنی نے دریافت کیا کہ کچھ صارفین لائیکس کو ترجیح دیتے ہیں۔

فیس بک کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ ہم اب نئے آپشن کی آزمائش کررہے ہیں جس کے تحت لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی پوسٹس پر لائیکس چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ صارفین اپنی پوسٹس پر لائیکس کو چھپا سکیں گے یا لائیکس کو برقرار رکھ سکیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ فیچر جلد فیس بک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

انسٹاگرام میں جب 2019 میں اس فیچر کی آزمائش شروع ہوئی تھی تو اس موقع پر کمپنی کے سربراہ ایڈم میسوری نے کہا تھا کہ اس سے نوجوانوں پر زیادہ سے زیادہ لائیکس کا دباؤ کم ہوگا۔

مگر فیس بک کے خیال میں لائیکس کو چھپانا درحقیقت صارفین کو زیادہ پوسٹ کرنے پر اکسائے گا۔

درحقیقت صرف زیادہ پوسٹس ہی نہیں بلکہ کمپنی کا تو خیال ہے کہ صارف ایپ میں زیادہ وقت گزاریں گے جس سے فیس بک کی اشتہاری آمدنی میں انسٹاگرام صارفین کے ذریعے مزید اضافہ ہوسکے گا۔

ایڈم میسوری نے بھی اس ممکنہ اثر کو تسلیم کیا ہے مگر کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے جو وضاحتیں کی جارہی ہیں ان میں بار بار کہا گیا کہ اس کا مقصد پلیٹ فارم کو بہتر بنانا ہے۔