The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیرخارجہ شاہ محمود کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر حسن روحانی اور دیگر حکام سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے تہران میں صدر حسن روحانی، وزیر خارجہ جواد ظریف اور اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کا عندیہ دے دیا

وزیرخاجہ نے ایرانی صدر کو پاکستانی قیادت کی جانب سے ایران کے عوام کےلیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور اپنے ملک کے لیے ان کے کردار کی تعریف کی۔

بیان کے مطابق انہوں نے حسن روحانی کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے مختلف پہلووں، مشترکہ تاریخ، ثقافت اور زبان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ نے ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے بارڈر مارکیٹ کے قیام میں تعاون پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، جس سے سرحدی علاقوں کے عوام مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مند-پشین سرحدی پوائنٹ پر بین الاقوامی سرحد کھلنے سے آمد ورفت میں آسانی ہوگی اور باہمی تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اور عوام کی مسلسل حمایت پر ان کا خاص کر سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا اور بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر بات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اعتقادات کے حوالے سے مشترکہ مؤقف کو سراہا۔

مزید پڑھیں: ایران-امریکا کشیدگی: وزیر خارجہ کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

ترجمان دفترخارجہ کے بیان کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کووڈ کے خلاف اقدامات کی تعریف کی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی ملاقات کی.

شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر جواد ظریف سے ملاقات کے مناظر بھی شیئر کی اور کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے تجارت، سرحدی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مل کر اسلاموفوبیا کے خلاف کام کریں گے۔

ایرانی اسپیکر سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور مزید استحکام کا اعادہ کیا۔

پارلیمانی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مختلف معاملات پر تعاون پر زور دیا اور بین الاقوامی پارلیمانی فورم کے تحت رابطے بڑھانے کی ضرورت بھی اجاگر کی۔

وزیرخارجہ نے ایرانی اسپیکر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا اور کشمیریوں کی حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات میں اسلاموفوبیا کے معاملات پیغمبر اسلامﷺ کے احترام کے حوالے سے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور امید ظاہر کی کہ دورے سےدونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ آمد پر چیئرمین پاکستان-ایران فرینڈ شپ گروپ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا۔