The Dawn News - Pakistan - Punjab

نایاب جانوروں کا شکار کرنے کے الزام میں کاروباری شخص سمیت 6 افراد گرفتار
رحیم یار خان: پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں نے چولستان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک جیپ سے 6 شکاریوں کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے 3 چنکارا ہرن برآمد کرلیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وائلڈ لائف بہاولپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر رائے زاہد نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے جنگلی جانوروں کے محفوظ کردہ علاقوں کی نگرانی اور گشت کرنے کے لیے عید سے قبل پانچ دستے بھیجے تھے کیونکہ ان دنوں بہت سارے غیرقانونی شکاری چولستان جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی ایشیا میں لاک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی شکار عروج پر کیسے پہنچا؟

انہوں نے کہا کہ منگل کی شب انہوں نے شکار کے حوالے سے مختلف شکایات کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں ابرار کی سربراہی میں ایک ٹیم بھیجی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب یہ ٹیم چولستان کے جنگلی حیات کے لیے محفوظ کیے گئے علاقے میں گشت کررہی تھی تو انہوں نے وہاں ایک گاڑی دیکھی'۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائلڈ لائف کے میاں ابرار اور ان کی ٹیم نے گاڑی کا پیچھا کیا اور معروف تاجر احمد شاہ حمدانی اور ان کے پانچ دوستوں، صدرالدین، انجم گوپانگ، جاوید، جمیل اور علاؤالدین، کو گرفتار کرکے ان سے ہرن برآمد کرلیے۔

مذکورہ رپورٹ 13 مئی کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی