The Dawn News - Pakistan - Punjab

شیخوپورہ: عدالتی حکم پر نواز شریف کی جائیداد نیلام کردی گئی
لاہور: عدالتی احکامات کے بعد شیخوپورہ ریونیو ایڈمنسٹریشن نے 20 مئی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فیروز وطن ٹاؤن میں موجود 88.4 کینال (11 ایکڑ 4 مرلے) کی جائیداد کو ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکٹر کے حساب سے نیلام کر دیا۔

خیال رہے کہ موجودہ زمین کی قیمت 70 لاکھ روپے فی ایکڑ ہے جسے 31 لاکھ روپے فی ایکٹر زائد قیمت میں فروخت کیا گیا۔

شیخوپورہ کے میونسپل ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی نیلامی میں محمد بوٹا نامی خریدار نے زمین کی سب سے زیادہ بولی ایک کروڑ ایک لاکھ لگائی۔

جائیداد کی نیلامی کے دوران مذکورہ زمین کے 6 مبینہ دعویدار بھی سامنے آئے۔

نیلامی کے دوران سامنے آنے والے ایک دعویدار محمد مختار کا کہنا تھا کہ مذکورہ زمین کے وہ وارث ہیں، اسے کیسے فروخت کیا جا سکتا ہے؟

اسی طرح نوید ناصر نامی شخص نے بھی مذکورہ جائیداد کے مالک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے حکام سے نیلامی روکنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

جائیداد کی نیلامی سے قبل ریونیو حکام نے نیلامی سے متعلق معلوماتی بینر بھی آویزاں کیے جن میں جائیداد کے رقبے اور فروخت سے متعلق عدالتی احکامات بتائے گئے تھے۔

نیلامی شروع کرنے سے قبل ایک عہدیدار نے لاؤڈ اسپیکر پر نیلامی سے متعلق وضاحت بھی پڑھ کر سنائی۔

شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف ریونیو کی سربراہی میں نیلامی کرنے والی 5 رکنی ٹیم نے جائیداد کے سامنے آنے والے دعویداروں کو تجویز دی کہ وہ اس ضمن میں عدالت سے رجوع کریں۔

ساتھ ہی کمیٹی نے بتایا کہ جائیداد کی خریدار کرنے والے شخص کو عدالتی احکامات اور منظوری کے بعد ہی جائیداد کی منتقلی سمیت دوسرے مرحلے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

یہ رپورٹ 21 مئی کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی