The Dawn News - Tech

واٹس ایپ کے 2021 کے سب سے بڑے فیچر کے بارے میں کمپنی کا اہم اعلان
واٹس ایپ کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے پلیٹ فارم پر ایک اکاؤنٹ بیک وقت کئی ڈیوائسز میں استعمال کرنے کی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

تاہم کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے حوالے سے کبھی بھی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں حالانکہ توقع کی جارہی تھی کہ اسے 2020 میں ہی متعارف کرا دیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

ملٹی ڈیوائس سپورٹ واٹس ایپ صارفین کے لیے بہت اہم ہوگی کیونکہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے اور اس حوالے سے پہلی بار کمپنی کی جانب سے ایک اہم تفصیل سامنے آئی ہے۔

درحقیقت کمپنی نے پہلی بار یہ بتایا ہے کہ ایک اکاؤنٹ کتنی ڈٰوائسز میں استعمال ہوسکے گا۔

واٹس ایپ کے سی ای او ول کیتھکارٹ نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کی جانب سے ایک فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو صارف کو متعدد ڈیوائسز میں اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ فیچرز کی تفصیلات لیک کرنے والی سائٹ WABetaInfo سے بات کرتے ہوئے ول کیتھکارٹ نے انکشاف کیا کہ اس فیچر کی بدولت آپ اپنے اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز میں بیک وقت استعمال کرسکیں گے جبکہ آئی پیڈ سپورٹ بھی جلد دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ اس وقت صارف صرف ایک موبائل فون میں لاگ ان ہوسکتا ہے اور کمپیوٹر ویب براؤز پر ویب ورژن پر استعمال کرسکتا ہے مگر اس کے لیے موبائل ڈیوائس کا قریب ہونا ضروری ہے۔

اگر صارف کسی دوسرے فون میں اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہے تو نئے سرے سے سائن ان کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

تاہم ملٹی ڈیوائس فیچر کے بعد واٹس ایپ کو بھی فیس بک میسنجر کی طرح متعدد ڈیوائسز میں استعمال کیا جاسکے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملٹی ڈیوائس فیچر اب پبلک بیٹا ورژن میں جاری کیا جارہا ہے تو بیٹا ٹیسٹر اس کو استعمال کرکے فیڈبیک دے سکتے ہیں۔

تاہم انہوں نے عام صارفین کے لیے فیچر کی دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا مگر ان کے بیان سے واضح ہے کہ ایسا بہت جلد ہونے والا ہے اور صارفین کا انتظار ختم ہوجائے گا۔

متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ کے فیچر کے بارے میں سب سے پہلے جولائی 2019 میں خبر سامنے آئی تھی اور WABetainfo نے اس وقت بتایا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم)کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاﺅنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا۔

اس سے قبل جو رپورٹس سامنے آئی تھیں ان کے مطابق ملٹی ڈٰوائس سپورٹ کے دوران مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

آسان الفاظ میں اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا بالکل فیس بک میسنجر کی طرح۔

اس فیچر کو لنکڈ ڈیوائسز کا نام دیا جائے گا اور واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس بھی متعارف کرایا جائے گا۔