The Dawn News - Pakistan - Kashmir

عمران خان کا انتخابی نشان بلے کی جگہ کشمیر فروشی ہونا چاہیے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک میں 3 سال کی تباہی و بربادی کو دیکھنے کے بعد سمجھتی ہوں کہ عمران خان کا انتخابی نشان مہنگی چینی، آٹا چوری اور کشمیر فروشی ہونا چاہیے۔

آزاد کشمیر کے علاقے شاردہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ شاردہ آئی ہوں، آپ کی محبت و شفقت کی مشکور ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میاں صاحب یہاں موجود نہیں لیکن یہاں ہر چیز میں نواز شریف نظر آرہا ہے، نوازشریف اور مریم نواز شریف کی رگوں میں کشمیری خون ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’کل رات پاکستان اور بھارت کے درمیان بہنے والے دریا کے کنارے بیٹھ کر دعا کر رہی تھی کہ ایک دن یہ ایک ہوجائے، میں کشمیری عوام کی دکھ اور تکلیف سمجھ سکتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: عمران خان آزاد کشمیر میں 'ووٹ خرید' رہے ہیں، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’کشمیری جتنے بہادر ہیں، ان کا لیڈر عمران خان جیسا بزدل انسان نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کا لیڈر وہ نواز شریف ہی ہوسکتا ہے جو وزیر اعظم ہو تو بھارت کے وزیر اعظم بھی پاکستان تشریف لاتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کشمیر کا مسئلہ صرف نواز شریف کی قیادت میں حل ہوسکتا ہے، سلیکٹڈ نے کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان جب ٹرمپ کے پاس کشمیر کا مقدمہ ہار کر آئے تو پاکستان آکر کہا کہ لگتا ہے کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں‘۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی قوم کو بعد میں پتا چلا کہ وہ ورلڈ کپ کشمیر کو ہارنے کا ورلڈ کپ تھا، اب کشمیر کے عوام آپ سے کہنا چاہتے ہیں کہ اسی ورلڈ کپ میں چلو بھر پانی بھرو اور ڈوب مرو‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف نے پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کے دوران سلیکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو جہاں سے لائے ہو وہیں واپس لے جاؤ، انہیں کون لایا سب جانتے ہیں‘۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کے نام سے عوام کے ذہن میں موٹرویز، بجلی کے کارخانے اور سی پیک آتا ہے جس پر آج کل پیزا والوں کا قبضہ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہاں آتے ہوئے ایک بوڑھی خاتون کو دیکھا جو گھی کا ڈبہ اٹھائی ہوئی تھیں، ان کی کمر گھی کے ڈبے کے بوجھ سے نہیں اس کی قیمت سے جھکی ہوئی تھی جسے عمران خان نے آسمان پر پہنچادیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اتنی قربانیوں، جدوجہد کے بعد پاگل نہیں کہ ڈیل کرلیں، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ’جو شخص آر ٹی ایس کا بٹن دبا کر آپ کا ووٹ چوری کرے اور وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ جائے وہ آزادی کیا جانے‘۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’عمران خان مقبوضہ کشمیر کو آزادی کیا دیں گے وہ تو آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتے ہیں، بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے کشمیریوں کو آزادی کیا دلانی ہے وہ تو آواز بلند کرنے والے صحافیوں پر ظلم کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نواز شریف کو برا بھلا کہتے ہیں مگر ان کی نظر پھر بھی نواز شریف کے امیداوروں پر ہے‘۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ’ایک تازہ سروے آیا ہے جس کے مطابق آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) سب سے مقبول جماعت ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’25 جولائی کو عوام صرف نواز شریف کو ووٹ ہی نہ دے بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرے اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ جب تک نتیجہ نہ آجائے گھر واپس نہ آنا کیونکہ دھاندلی والوں نے ویسے نہیں جیتنا مگر ان کی نظریں بیلٹ باکسز پر ہوں گی‘۔

انہوں نے شاردہ کی عوام سے وعدہ کیا کہ ’آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو شاردہ میں یونیورسٹی بنائیں گے‘۔