The Dawn News - Pakistan - Kashmir

عمران خان کی جدو جہد کا اختتام اسٹیبلشمنٹ کےدھبے کے ساتھ ہوا، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کا اختتام ان کے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کا گھوڑا ہونے کا دھبہ لگوانے کے ساتھ ہوا۔

آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 22 سال کی جدوجہد کے بدلے بدنامی اور رسوائی کے یہ داغ، عمران خان یہ خسارے کا سودا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کو کہنا چاہتی ہوں کہ تم چاہے انتخابات چوری کرو، چاہے نواز شریف کے امیدوار بھگا کر لے جاؤ، چاہے ڈبوں میں بیٹھ جاؤ یا پورا الیکشن کمیشن اغوا کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کشمیر کا فیصلہ ہے نواز شریف، کان کھول کر سن لو یہاں آنے کی تکلف مت کرنا ورنہ یہ کشمیری جس طرح تمہارا استقبال کریں گے تم جانتے ہو‘۔

مزید پڑھیں: 'مریم نواز نے نواز شریف کی کشمیر میں جعلی فوٹو بنا کر ٹوئٹ کردی'

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’عمران اپنے لوگوں کو جھوٹی تسلی دے رہے تھے کہ میرے علاوہ سلیکٹرز کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، شرم کی بات ہے آپ کو یہ اعتراف کرنا پڑ رہا ہے کہ تم عوام کی نہیں سلیکٹرز کی پسند ہو‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے خود بتادیا کہ وہ عوام کے ووٹ سے نہیں، الیکشن چوری کرکے آئے ہیں، اس سے نواز شریف اور عمران خان میں فرق واضح ہوا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’تم سلیکٹرز کے اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو اسی لیے ان کی پسند ہو اور نواز شریف وہ شیر ہے جس پر جب زیادتی ہوئی تو اس نے کہا جو مرضی کرلو نواز شریف جھکنے اور بکنے والا نہیں‘۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ’7 دہائیوں میں عمران خان کی حکومت میں بھارت کو اتنی جرات ہوئی کہ ایک دستخط سے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ سے کاٹ دیا، نواز شریف وزیر اعظم ہوتا تو بھارت کو کبھی اتنی جرات نہ ہوتی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تم چوائس اس لیے ہو کیونکہ تم ہر بات پر جھک جاتے ہو‘۔

انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کہا کرتے تھے اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی، اس کرسی سے موت اچھی جس پر عمران خان آج 22 سال کی جدو جہد کے بعد سر اٹھا کر چلنے کے قابل نہیں رہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے لیے دی گئیں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’لوگ عمران خان کو 22 سال کی جدوجہد سے نہیں اسے کھٹپتلی وزیر اعظم کی حیثیت سے یاد رکھیں گے جو اشاروں پر ناچتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سودا کرکے بھی تم یہ کہنے کے قابل نہیں کہ تمہارے ساتھ زیادتی ہو کیونکہ تمہارے راز ان کے پاس ہے اور ان کے راز تمہارے پاس ہیں، نواز شریف جیسی جرات رکھنا، استقامت رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جس کے خلاف گزشتہ 7 سے 8 سال سے تم سازش کرنے میں مصروف ہو، وہ نواز شریف مجبوری کے تحت لندن میں ہے لیکن ایک کے بعد ضمنی انتخابات میں اس نے تمہیں دن میں دکھادیے ہیں‘۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ‘تمہارے ریاستی وسائل استعمال کرنے کے باوجود نواز شریف لندن سے ہی تمہارے گھر میں گھس کر تمہیں مارتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کشمیر کی ہر گلی میں نواز شریف کا نعرہ لگتا ہے، سازشوں سے حاصل کیا گیا اقتدار اقتدار نہیں شرمندگی، بدنامی ہوتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں آپ کو خبردار کرنے آئی ہوں کہ عمران خان کشمیر میں اپنی حکومت اس لیے لانا چاہتا ہے کیونکہ وہ اسے صوبہ بنانا چاہتا ہے، میں آج یہ اعلان کرتی ہوں کہ بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سازش یہ کرچکے ہیں بس اس کا نفاذ باقی ہے، تم کون ہوتے ہو مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے والے پھر آزاد کشمیر سے اس کی پہچان چھیننے والے‘۔