The Dawn News - Tech - Mobilephones

نوکیا کا یہ سخت جان فون آپ کو ضرور پسند آئے گا
نوکیا نے حال ہی میں ایک سخت جان اسمارٹ فون کو 27 جولائی کو متعارف کرانے کا اشارہ دیا تھا، اب اس ڈیوائس کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

اس فون کو ایکس آر 20 کا نام دیئے جانے کا امکان ہے اور نوکیا کمیونٹی فورم میں اس کی تصویر کو قبل از وقت پوسٹ کردیا گیا۔

تصویر میں ایک ڈارک بلیو رنگ کا فون دکھایا گیا ہے جس پر پانی کے چھینٹے موجود ہیں جس سے آئی پی 68 ریٹنگ کا عندیہ ملتا ہے یعنی پانی اور مٹی سے تحفظ حاصل ہوگا۔

بیک کیمرا سیٹ اپ کا کٹ آوٌٹ چوکور ہے حالانکہ زیادہ نوکیا فونز میں یہ سیٹ اپ سرکولر دیا جارہا ہے۔

اس نئے سیٹ اپ کی وجہ ممکنہ طور پر حادثاتی طور پر فون گرنے پر کیمروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور ہاں فون میں بیک پر 2 کیمرے نظر آرہے ہیں۔

ڈیوائس کے نیچے والے حصے میں ایک اسپیکر کٹ آوٌٹ، ٹائپ سی پورٹ اور ہیڈفون جیک نظر آرہا ہے۔

اس فون کے حوالے سے جو لیکس اب تک سامنے آئی ہیں ان کے مطابق ایکس آر 20 میں 6.67 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا جائے گا جس میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی چھپا ہوگا۔

فون کی بیٹری 4630 ایم اے ایچ کی ہوگی جبکہ بیک کیمرا سیٹ اپ 48 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہوگا۔

نوکیا کے اس فون میں اسنیپ ڈراگون 480 فائیو جی پراسیسر ہوگا جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی تک اسٹوریج ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکے گا۔

یہ نوکیا کا پہلا سخت جان فون ہوگا جو 27 جولائی کو متعارف کرایا جائے گا، جس کی قیمت کے بارے میں ابھی کچھ ممکن نہیں۔