The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ای سی پی تعیناتیوں پر وزیراعظم، قائد حزب اختلاف کی براہِ راست مشاورت خارج از امکان
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اراکین کی تعیناتی پر اپوزیشن اور حکومت کے ڈیڈلاک کے تاثر کو رد کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس معاملے پر آئین کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تاہم وفاقی وزیر نے دونوں رہنماؤں کے درمیان براہِ راست مشاورت کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاید یہ خط و کتابت کے ذریعے ہو۔

وفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیاسی اور قانونی حلقوں میں الیکشن کمیشن کے اراکین پنجاب اور خیبر پختونخوا کی 5 سالہ مدت ختم ہونے پر 26 جولائی کو ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی تعیناتی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، خیبرپختونخوا کے اراکین کی ریٹائرمنٹ سے الیکشن کمیشن ’نامکمل‘

سال 2019 میں وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے اراکین کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے درکار براہِ راست مشاورت سے انکار کردیا تھا، جس کے باعث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت مقررہ 45 روز کے عرصے میں تقرر نہیں کر سکی تھی۔

بعد ازاں اسی قسم کے معاملات چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر گزشتہ برس سامنے آئے تھے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان براہِ راست مشاورت کو خارج از امکان قرار دیا اور کہا کہ ’یہ ضروری نہیں‘۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مشاورت کی بہت سی اقسام ہیں اور یہ پہلے کی طرح خط و کتابت کے ذریعے بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام تجویز کردیے

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر شیری رحمٰن نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ آئین کے مطابق قائد حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت کے بعد 45 روز میں الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا جائے۔

ایک بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے سندھ اور بلوچستان سے ای سی پی اراکین کے تقرر میں ایک سال کی تاخیر آئین کی خلاف ورزی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق آئینی دفعات کا خیال نہیں رکھا تھا، جمہوریت میں اہم آئینی اداروں میں تعیناتیاں حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق سے کی جاتی ہیں۔

تاہم وفاقی وزیر نے ای سی پی اراکین کے تقرر میں تاخیر کے حوالے سے اپوزیشن کے خدشات کو مسترد کردیا اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شفاف انتخابی نظام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ایک مضبوط الیکشن کمیشن جسے تمام جماعتوں کا اعتماد حاصل ہو وہ ملک کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے 2 نئے اراکین کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے کا حکم

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بھی قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق قوانین اور انتخابی اصلاحات پر کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے، ہم بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے چاہتے ہیں، سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام کے ساتھ منسوب ہے۔

آئین کے تحت الیکشن کمیشن، چاروں صوبوں کے ایک، ایک رکن اور چیف الیکشن کمشنر پر مشتمل ہوتا ہے اور ان کے خالی عہدوں پر 45 روز کے اندر تعیناتی کرنا ہوتی ہے۔