The Dawn News - Life & Style

'دی لارڈ آف دی رنگز' ٹی وی سیریز کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
ایمیزون کی اربوں ڈالر لاگت سے تیار ہونے وال سیریز 'دی لارڈ آف دی رنگز' کا ٹی وی ورژن ستمبر 2022 میں شروع ہوگا۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پہلے سیزن کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور پلیٹ فارم کی جانب سے شو کی کچھ تصاویر بھی ریلیز کی گئی ہیں۔

ایمیزون اسٹوڈیوز کی سربراہ جینییفر سالک نے ایک بیان میں کہا کہ 'یہ سفر 2 ستمبر 2022 کو ہماری اصل دی لارڈ آف دی رنگز سیریز کے پریمیئر کے ساتھ شروع ہورہا ہے'۔

نیوزی لینڈ کے سرکاری عہدیداران کے مطابق ایمیزون شو کے پہلے سیزن کی شوٹنگ پر تقریباً 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

ان کے مطابق ایمیزون شو کے 5 سیزنز بنانے کی توقع کررہا ہے، جس کے بعد یہ اب تک کی سب سے مہنگی ٹی وی سیریز بن جائے گی۔

ایمیزون کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پہلا سیزن 240 سے زائد ممالک میں دستیاب ہوگا، جس کی نئی اقساط ہفتہ وار ریلیز ہوں گی۔

اس سیریز کا پلاٹ مصنف جے آر آر کی کتابوں 'دی ہوبٹ' اور 'دی لارڈ آف دی رنگز' میں بیان کردہ ہزاروں سال قدیم واقعات سے متعلق تصوراتی دنیا پر مبنی ہے۔