The Dawn News - Pakistan

پاکستان کے یوم آزادی پر بھارتی وزیر اعظم کا بیان منافقانہ طرز عمل قرار
پاکستان نے یوم آزادی 14 اگست کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو منافقانہ طرز عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں خیرسگالی کے خواہشمند افراد اس سیاسی اور سستی شہرت کے حامل بیانیے کو مسترد کردیں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں 14 اگست کو تقسیم ہند کی ہولناکیوں کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا جس کی دفتر خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت سے زیادہ دنیا میں کوئی بھی جدید ریاست اپنے آپ سے اتنی زیادہ متصادم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ہندوتوا نظریے کا پرچار اور اور نفرت اور تشدد کو ہوا دینے والے آج کس ڈھٹائی سے منافقانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر 1947 میں آزادی کے پس منظر میں پیش آنے والے المناک واقعات اور بڑے پیمانے پر ہونے والی ہجرت پر بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کو مسخ اور فرقہ واریت کو ہوا دینا آر ایس ایس-بی جے پی حکومت کا خاصا ہے، لوگوں کے پرانے زخموں کو بھرنا تو بہت دور کی بات ہے بلکہ وہ انتخابی فوائد کے لیے مزید اختلافات پیدا کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ بھارت میں امن پسند اور خیر سگالی کے خواہاں لوگ اس سیاسی اور سستی شہرت کے حامل بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کردیں گے جس کا مقصد صرف تقسیم در تقسیم ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تقسیم کا درد کو بھلایا نہیں جا سکتا، نفرت اور تشدد کی وجہ سے ہمارے لاکھوں بہن بھائیوں کو ہجرت کرنی پڑی اور لاتعداد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ہمارے لوگوں کی قربانیوں اور کوششوں کی یاد کے طور پر 14 اگست کو 'تقسیم کی ہولناکیوں کی یاد کے دن' کے طور پر منایا جائے گا۔

اسی سلسلے میں اپنی دوسری ٹوئٹ میں نریندر مودی نے کہا کہ یہ دن ہمیں سماجی تقسیم کے زہر اور غیر ہم آہنگی کی یاد دلائے گا اور یک جہت، سماجی ہم آہنگ اور معاشرے کو بااختیار بنانے کے جذبے کو مضبوط کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا نیا ڈوڈل

واضح رہے کہ انتہا پسند ہندو جماعت آر ایس ایس بھی آج کے دن کو  'اکھنڈ بھارت دیواس' یعنی متحدہ ہندوستان کے دن کے طور پر مناتی ہے۔