The Dawn News - Sport - Cricket

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، لہٰذا وہ آج قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ لاہور واپس نہیں آئیں گے۔

پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان 109 رنز سے کامیاب، سیریز برابر

تاہم میچ میں فتح کی خوشخبری کے بعد اب ہیڈ کوچ مصباح کے کورونا وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ ہیڈ کوچ کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور وہ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔

اس سلسلے میں بتایا گیا کہ مصباح الحق اب 10روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے جس کے بعد انہیں پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی۔

ویسٹ انڈیز میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کووڈ-19 کے ٹیسٹ کیے گئے اور اس کے نتائج میں صرف مصباح الحق ہی وہ واحد رکن ہیں جن کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کرکٹ سیریز 2022 تک ملتوی

ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود مصباح الحق میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

پی سی بی کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور میزبان بورڈ نے تصدیق کی کہ مصباح الحق کو 10 روزہ قرنطینہ کے لیے جلد دوسرے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا جہاں میڈیکل اسپیشلسٹ ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔