The Dawn News - Pakistan - Islamabad

تین پارلیمانی کمیٹیوں کو آج جی ایچ کیو میں بریفنگ دی جائے گی
اسلام آباد: ملک کی فوجی قیادت آج داخلی و خارجی سیکیورٹی صورت حال بشمول کشمیر پر 3 پارلیمانی کمیٹیوں کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں بریفنگ دے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جو کمیٹیاں بریفنگ کے لیے جی ایچ کیو جائیں گی ان میں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع شامل ہیں۔

یہ طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے اور داعش کے خطرناک دہشت گرد حملے کے بعد فوجی قیادت کی جانب سے پارلیمینٹیرینز کو دی جانے والی پہلی سیکیورٹی بریفنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فوج سیکیورٹی سے متعلق امور پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دے گی

افغانستان کے علاوہ پارلیمینٹیرینز کو مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ توقع ہے کہ پارلیمینٹیرینز جی ایچ کیو میں 5 سے 6 گھنٹے گزاریں گے اس دوران ان کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ 2 گھنٹے کی ملاقات بھی ہوگی۔

بریفنگ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) دیں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا کہ جی ایچ کیو کے بجائے بریفنگ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: فوج کا تقسیم کرنے والی سیاست سے گریز کا مطالبہ

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو اس طرح کی ایک بریفنگ یکم جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں دی گئی تھی جو فوجی اور انٹیلیجنس رہنماؤں نے قومی مفاد کے معاملات پر تقسیمی سیاست دور کرنے کے لیے بلائی تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اسٹریٹجک چیلنجز اور خارجہ تعلقات میں متعلقہ پالیسی کی تبدیلی ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

گزشتہ بریفنگ انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پارلیمانی رہنماؤں بشمول قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو علاقائی ماحول اور ممکنہ خطرات، غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد ابھرتی ہوئی صورتحال اور امن مذاکرات میں جمود، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی پیش رفت اور چین کو روکنے کی امریکی کوششوں پر دی گئی تھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی تھی اور پارلیمینٹیرینز کے سوالات کے جوابات دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:فوج سیکیورٹی سے متعلق امور پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دے گی

سیاسی قیادت کو بتایا گیا تھا کہ صورتحال کے پیشِ نظر قومی مفاد کے امور پر اتفاق رائے برقرار رکھنا ضروری ہے اور سیاست کو گورننس اور اس سے متعلق سیاسی معاملات تک ہی محدود رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے اپوزیشن جماعتیں حکومت سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے اور اسے علاقائی صورتحال بریفنگ دینے اور ان چیلنجز پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کا مطالبہ کررہی تھیں جن کا ملک کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تینوں کمیٹیوں کے اہم اراکین میں سینیٹ کے قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کے علاوہ پی ٹی آئی کے فیصل جاوید، محسن عزیز، میجر (ر) طاہر صدیق جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر، شیخ روحیل اصغر، برجیس طاہر اور ریاض حسین پیر زادہ کے علاوہ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف، شیری رحمٰن اور آفتاب شعبان میرانی شامل ہیں۔