The Dawn News - Sport

مصر: جوڈو کی 12 سالہ کھلاڑی فائٹ کے دوران ہلاک
مصر کے ایک اسپورٹس کلب  میں جوڈو کی 12 سالہ کھلاڑی تربیت کے دوران ہونے والی فائٹ میں حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی قاہرہ کے علاقے المنصورہ میں الحوار اسپورٹس کلب میں جوڈو کی 12 سالہ کھلاڑی رنا وائل حسین الغندور کے ساتھ پیش آیا۔

جوڈو کے تربیتی سیشن کے دوران حادثے کے بعد موقع پر موجود کھلاڑیوں اور عملے نے انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچائی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

کلب میں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ تربیتی سیشن کے دوران انسٹرکٹر نے رنا کو مقابلے کے لیے بلوایا تھا۔

مقابلے کے دوران ایک مرحلے پر وہ توازن کھو بیٹھی تھیں اور سر کے بل زمین پر جا گریں جس کے بعد وہ اپنی زبان نگل جانے کی وجہ سے بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھیں۔

واقعے کے فوراً بعد قریب ہی واقع نجی ہسپتال کی ایمرجنسی سے عملہ بلوا کر ان کی جان بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اسی دوران دم توڑ گئیں۔

نوعمر کھلاڑی کے انتقال پر مصر کے اسپورٹس کلب نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد وہاں ہونے والی تمام کھیل اور تفریحی سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

اسپورٹس کلب میں رنا کے اہل خانہ اور رشتہ دار ان کے اس اچانک انتقال پر تعزیت کے لیے آنے والوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔